Maktaba Wahhabi

125 - 366
کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے : [اِنَّ الَّذِيْنَ فَرَّقُوْا دِيْنَہُمْ وَكَانُوْا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْہُمْ فِيْ شَيْءٍ۰ۭ اِنَّمَآ اَمْرُہُمْ اِلَى اللہِ ثُمَّ يُنَبِّئُہُمْ بِمَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ][1] ترجمہ:جن لوگوں نے اپنے دین میں (بہت سے) رستے نکالے اور کئی کئی فرقے ہو گئے ان سے تم کو کچھ کام نہیں ان کا کام اللہ کے حوالے پھر جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں وہ ان کو (سب) بتائے گا ۔ عزیز دوستو اور بھائیو! آپ کو مبارک ہو کہ جمعیت اہل الحدیث سندھ کی بنیاد ، تقویٰ و اخلاص پر قائم ہے ۔ حزبیت مذمومہ پر نہیں۔ ہمارےنزدیک جمعیت واجتماع کی اساس عقیدۂ توحید ہے،جبکہ آج لوگوں کی اکثریت توحید کو باعثِ تفریق قرار دینے کی سعیٔ مذموم میں مصروف ہیں،ان کے نزدیک توحید کی حقیقی دعوت توڑ کاسبب بنتی ہے ،افسوس یہی الزام مشرکینِ مکہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر لگایاتھاکہ انہوںنے اپنی دعوت کے ذریعے بھائی کو بھائی سے اور باپ کو بیٹےسے جدا کردیا ہے۔فافھم وتدبر. جمعیت اہل حدیث سندھ کا ایک قابلِ فخر سرمایہ جمعیت اہل الحدیث سندھ، توحید و سنت کی دعوت کا جذبہ اور درد رکھنے والے علماء صالحین کا متفق علیہ پلیٹ فارم ہے اور یہ پلیٹ فارم اس وقت تشکیل پایا جب سرزمینِ سندھ میں کوئی دوسرا سلفی پلیٹ فارم موجود نہیں تھا ۔ اس مبارک اور شرعی پلیٹ فارم کی قیادت شیخ العرب والعجم الشیخ سید ابومحمدبدیع الدین
Flag Counter