Maktaba Wahhabi

129 - 366
نظام سے براء ت کا اظہار کرتے ہیں، صرف دعویٰ کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پربھی۔ ہماری سیاست توحید کی اشاعت و اقامت پر مرکوز ہے ۔ اہل توحید ہماری محبتوں اور قربتوں کے حق دار ہیں،انہی کے شانہ بشانہ دعوتِ توحید دے رہے ہیں ۔ توحید کے لئے ہمار اجہاد ہے ، جو صرف اہل توحید کے ساتھ مل کر ہوگا۔ یہاں مشرکین سے ملنے ، یا انہیں اپنے اسٹیجوں پر مدعو کرنے یا ان کے شانہ بشانہ لڑنے یا ان کے سامنے کاسہ گدائی لے جاکر ان سے بھیک مانگنے جیسی کوئی نحوست نہیں ہے ۔ ہمارے اجلاسوں کی صدارتیں سرکاری وزیر یا گورنر نہیں کرتے ۔ ہم صرف مؤحد اور متبع سنت کی توقیر کے قائل ہیں۔ البتہ دعوت سب کے لئے عام ہے ۔ سامعین حضرات !جمعیت اہل الحدیث سندھ کی جہودومساعی محض کسی ایک نکتہ پر مرکوز و موقوف نہیں۔جبکہ یہاں تو حزبیت مذمومہ کایہ عالم ہے کہ لوگوں نے اپنے ذوق کے کسی ایک مسئلہ کو لیکر اس کی بنیاد پر جماعتیں اور امارتیں تشکیل دے رکھی ہیں ۔ کوئی اس کی شرعی دلیل پیش کر سکتا ہے ؟ جمعیت اہل الحدیث سندھ،دعوت ،جہاد، مدارس ، غرباء و فقراء کی کفالت، تعمیر مساجد اور دیگر تمام شعبوں پر پوری دیانتداری کے ساتھ کام کررہی ہے۔ ہماری جہادی پالیسی بالخصوص جمعیت اہل حدیث سندھ کی جہادی پالیسی کی وضاحت ضروری سمجھتا ہوں، جو محترم شاہ صاحب مرحوم نے واضح کی ،اور جس کے متعلق ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ یہ عین قرآن و حدیث کے مطابق ہے ۔
Flag Counter