Maktaba Wahhabi

133 - 366
گئے ۔ ان کی کفالت کون کرے گا؟ ہم اپنے پاکستانی ساتھیوں سے گذارش کرتے ہیں کہ اپنی دنیوی و اخروی مسؤولیت کو پہچانیں اور دیکھیںکہ آپ کے کثیر جہادی تعاون کا کوئی ایک آدھ روپیہ ان مظلومین ، بیواؤں اور یتامیٰ تک پہنچتاہے ؟ اور یہ بات بھی نوٹ کر لیجئے کہ ان تک آپ کا تعاون اگر پہنچنا ممکن ہے تو وہ صرف تحریک المجاہدین کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ جہادی تعلق سے منہجی خرابی سامعین حضرات ! آج جہادی تعلق سے منہج کی خرابی بہت سے حوالوں سے اپنے عروج پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اہلحدیث جماعت کی موجودگی کے باوجود اپنے نظم قائم کرنا ، حزبیت مذمومہ ہے ۔ اہلحدیثوں کو چھوڑکر غیر اہل حدیثوں حتیٰ کہ قبروں کے پجاریوں تک کے ساتھ مل کر جہاد کرنا خلافِ عقیدہ و منہج اور غیرت توحید کے منافی ہے ۔ جہاد کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ ، مبالغہ آمیزی اور نمود ونمائش اللہ تعالیٰ کی نصرت و تائید و برکت سے محرومی کا باعث ہے ۔ [المؤمن یطبع علی الخلال کلھا غیر الخیانۃ والکذب][1] یعنی مؤمن جھوٹ اور خیانت سے پاک ہوتاہے۔
Flag Counter