بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علیٰ خاتم الأنبیاء والمرسلین نبینا محمدوعلیٰ آلہ وصحبہ اجمعین . اما بعد ! تمہید-خطبہ صدارت کی بنیاد حضرات گرامی !آج ہمارے اس خطبہ صدارت کی بنیاد امام اہل السنۃ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا ایک قول ہے : انہوں نے فرمایا ہے: ’’اصول الاسلام علی ثلاثۃ أحادیث‘‘ یعنی تین احادیث پورے اسلام کی بنیاد ہیں ۔ (۱) حدیث عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ : [ انما الاعمال بالنیات] یعنی تمام اعمال کی صحت کا دارومدار صحیح نیت پر ہے۔ (۲)حدیث عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا : [من أحدث فی أمرناھذامالیس منہ فھورد] یعنی ہمارے دین میں آنے والی ہر نئی چیز مردود ہے۔ (۳)حدیث نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ [ الحلال بین والحرام بین ۔۔۔۔۔۔۔] یعنی حلال بھی واضح ہے او رحرام بھی واضح ہے ۔(الحدیث ) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا یہی قول امام حاکم نے بھی ذکر کیا ہے لیکن اس میں حدیث |
Book Name | خطبات |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |