Maktaba Wahhabi

139 - 366
پہلی حدیث عن امیر المومنین أبی حفص عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول : انما الأعمال بالنیات وانمالکل امر یٔ مانوی فمن کانت ھجرتہ الی اللہ ورسولہ فھجرتہ الی اللہ ورسولہ ومن کانت ھجرتہ لدنیا یصیبھااوامرأۃ ینکحھافھجرتہ الی ماھاجرالیہ .[1] امیر المومنین عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : بیشک تمام اعمال کی صحت کا دارومدار صحیح نیت پر ہے اور ہر شخص کو اس کے عمل سے وہی کچھ ملے گا جو اس نے نیت کی ، چنانچہ ہجرت جیسا وقیع و عظیم عمل اگر اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے تو اسے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کا پورا ثواب مل جائیگا اور اگر اس ہجرت سے حصول دنیا یا کسی عورت سے نکاح مقصود و منوی ہے تو اس کے کھاتے میں یہی کچھ درج کر دیا جائے گا (جب کہ ہجرت کے ثواب سے وہ یکسر محروم قرار پائے گا )۔ اس حدیث کو امام بخاری اور امام مسلم رحمھما اللہ نے اپنی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے ۔ ائمہ وعلماء کے نزدیک اس حدیث کی عظمت واہمیت امام بخاری رحمہ اللہ نے تو اس حدیث سے اپنی کتاب کا افتتاح فرمایا ہے اور اسے خطبہ کتاب کے قائم مقام قرار دے کر یہ تنبیہ فرمادی کہ ہر وہ عمل جس سے اللہ تعالیٰ کی رضا
Flag Counter