Maktaba Wahhabi

187 - 366
بیسیوں مثالیں موجود ہیں ۔ تو ایک واعظ کایہ کہنا کہ سبحان اللہ کہو ،بھائی ذرا زور سے کہو،بھائی لگتا ہے میں کسی قبرستان میں بیان کررہاہوں۔ مُردوں سے خطاب کررہاہوں حالانکہ اپنا دل مردہ ہوتا ہے،جب سنت چھوٹے گی تو یقینا یہ وبال آئے گا۔لہذا یہ تمام چیزیں سننے اور سننانے کی سنت کے خلاف ہیں۔ ایک خطرناک روش ایک بڑی خطرناک روش میں نے دیکھی پروگرام ہورہا ہے ،تقریر ہورہی ہے،قرآن کی تلاوت ہورہی ہےیاپیغمبر کی حدیث بیان ہورہی ہے اور کوئی صاحب اسٹیج پر آتے ہیں ان کو دیکھتے ہی لوگ نعرہ بازی شروع کردیتے ہیں۔ اس کا کیا معنی؟ یہ جو تقریر ہورہی ہے، جو قرآن پڑھا جارہا ہے اسے روکاجائے،اس قرآن سے، پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے، یہ آنے والابڑا ہے، اس کی تعظیم کرو قرآن بند کرو، حدیث بند کرو، آنے والابڑاہے، اس کی تعظیم کرو۔کتنی افسوسناک اور باطل روش ہے۔ یہ سارے امور جلسوں اور کانفرنسوں کی سننے اور سنانے والی جو سنت ہے، اس کے منافی ہیں ۔ یہاں تو ایک ایک لمحہ اللہ کی رضا میں بسرہو اور دین کے مطابق بسر ہو،تاکہ ہمارا آنا جانا، سننا، سنانا اللہ قبول فرمائے،اللہ ہم سے راضی ہو۔تو یہ وہ چند امور تھے جو دیکھنے میں آتے ہیں، سننے میں آتے ہیں، بڑے افسوسناک ہیں،ان کا تدارک باہمی تعاون کے ساتھ ہونا چاہئے۔ ایک اور انتہائی خطرناک روش ایک انتہائی خطرناک روش یہ بھی ہے کہ بغیر تحقیق وبصیرت کے موضوع روایات، من گھڑت قصے اور واقعات کا سہارا لیاجاتا ہے، انہیں سنایاجاتاہے اور بیان کیاجاتاہے،یہ
Flag Counter