Maktaba Wahhabi

222 - 366
ایک شبہ کاازالہ آخرمیں ایک شبہ کا ازالہ ضروری ہے ، کہا جاتا ہے کہ جمعیت اہل حدیث سندھ بھی تو ایک تنظیم ہے ؟ لیکن یہ شبہ وارد کرنے والے جماعت او رتنظیم کے معنی یا فرق سے ناواقف ہیں ،تنظیم یا فرقہ اس وقت ممنوع یا معیوب ہے جب جماعت حقہ کا اجتماعی پلیٹ فارم موجود نہ ہو ، جبکہ بفضل اللہ و نعمۃ اس علاقے میں جمعیت اہلحدیث سندھ کا نظم،قیام پاکستا ن سے قبل قائم ہوچکا تھا ، لہٰذا صوبہ سندھ میں اس کی حیثیت،جماعۃ الام کی سی ہے گویا یہ نظم کسی جماعت کی موجودگی میں نہیں بنا جو باعثِ افتراق ہو، علاوہ ازیں جمعیت اہل حدیث سندھ کے عقیدہ و منہج نیز دعوتی و جہا دی و سیاسی عمل کا ایک ایک نکتہ، اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےعین مطابق ہے ، لہذا ہم علی وجہ البصیرت اپنے اس نظم کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت مبارکہ کا تسلسل قرار دیتے ہیں ۔ ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء ۔ اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ ۔ ھذا واصلی واسلم علی نبیناو رسولنا سید الاولین والاخرین امام الانبیاء والمرسلین قدوۃ الدعاۃ والمجاھدین محمد وعلی الہ واصحابہ واھل طاعتہ اجمعین ۔
Flag Counter