Maktaba Wahhabi

256 - 366
میں اس خطبۂ صدارت کے ذریعے ا پنے دوستوں اور بالخصوص نوجوانوں کو ہر مرحلے پر سلفی غیرت،تمیز،تمحیص،تزکیہ اور تصفیہ کے منہج پر قائم رہنے کی نصیحت کرتا ہوں،یہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم وتربیت ہے اوریہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین اور ان کے سچے اتباع کا منہج ہے، اس منہج کے ساتھ وفاداری ہی حقیقی کامیابی ہے،مال وزر ہو یانہ ہواورلوگوں کی حمایت حاصل ہویا نہ ہو۔ہمیں سچی توحید،اخلاصِ نیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی متابعت کے حصول کی بھرپور کوشش کرنی ہے اور یہ یقینِ کامل اپناناہے کہ فلاح وسعادت کا یہی پروگرام ہے۔اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ اہل بدعت سے تعلق،آیات واحادیث میں ممانعت اہلِ بدعت کے ساتھ تعلق کے حوالے سے سلف صالحین کے بے شمار اقوال ہمارے سامنے موجود ہیں ،جو ہمارے لئے انتہائی درجہ لائقِ عمل ہیں اور دعوتی زندگی میں مشعلِ راہ ہیں،یہ مبارک اقوال وہ علمِ نافع ہے جو درحقیقت شرعی نصوص سے مأخوذ ہے،چنانچہ اللہ رب العزت نے اپنی کتاب مقدس میں اہلِ بدعت سے اجتناب وا بتعاد کا اصلِ عظیم بیان فرمادیا ہے : [وَاِذَا رَاَيْتَ الَّذِيْنَ يَخُوْضُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْہُمْ حَتّٰي يَخُوْضُوْا فِيْ حَدِيْثٍ غَيْرِہٖ۰ۭ وَاِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰي مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِـمِيْنَ][1] ’’اور جب ان لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات میں عیب جوئی کررہے ہیںتو ان لوگوں سے کنارہ کش ہوجائیں یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں اور اگر آپ کوشیطان
Flag Counter