Maktaba Wahhabi

271 - 366
یہ محض اللہ تعالیٰ کی توفیق ہے کہ یہاں ہم اکٹھے ہیں،صرف اللہ تعالیٰ کے دین کی خاطر! اورصرف اللہ تعالیٰ کی رضاء کیلئے!دوسرے کسی مقصد کیلئے نہیں، یہ وہ ارفع واعلیٰ مقصد ہے جس کی خاطر محض مل لینا اور ملاقات ہی کرلینا بہت بڑی سعادت ہے؛کیونکہ ایک حدیث ِقدسی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’وجبت محبتی للمتزاورین فی‘‘ [1] میری محبت ان بندوں کیلئے واجب ہوجاتی ہے۔ جومیرے لئے ملتے ہیں، ملاقات کرتے ہیں ،ایک دوسرے کی زیارت کرتے ہیں ،صرف میرے لئے اور کوئی مقصد نہیں ہوتاتو اس مقصد کیلئے خالی مل ہی لینا اور اپنے بھائی کے چہرے کو دیکھ ہی لینا بہت بڑی سعادت ہے اور اللہ تعالیٰ فرمارہا ہے ایسے بندوں کیلئے میری محبت واجب ہوجاتی ہے ۔یہ دینِ اسلام کی سماحت ہے اور یہ دینِ اسلام کی وہ بہار ہے جو ہمیں ایسے موقعوں پر حاصل ہوتی رہتی ہے اس کو اللہ رب العزت کی توفیق قرار دینا چاہئے اوراپنے لئے بہت بڑی سعادت سمجھنا چاہئے ۔ انسانی زندگی کی دوحیثیتیں عزیز ساتھیو!یہ جو انسان کی ز ندگی بسر کرنے کا ڈھنگ ہے اس کی دو حیثیتیں ہیں ایک ہے انفرادی زندگی اور دوسری اجتماعی زندگی۔ انفرادی زندگی یہ ہے کہ ایک شخص یا ایک نوجوان جماعت سے لاتعلقی اختیار کرکے الگ تھلگ ہوجائے اور الگ کام کرنے کوترجیح دے ، یہ زندگی پسندیدہ زندگی نہیں ہے؛
Flag Counter