تمام پیشکشوں کو ٹھوکر مار دے کیونکہ باطل نظام کا حصہ بنکر چاہے وہ کسی بھی اعتبار سے ہو دعوت و اصلاح کا کانہیں ہو سکتا۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ پر حکام وقت کبھی کوڑوں کی بارش برسا کر انہیں لہو لہان کر رہے ہیں اور کبھی یک لخت مال و منال اور منصبِ عالی کی لالچ دینا شروع کر دیتے امام صاحب اپنی پیٹھ پر کوڑ ے برداشت کرتے اور مال و عہدہ کی پیشکش سن کر فرماتے: ھذا اشد من ذاک. یعنی یہ مال و عہدہ کی آزمائش کوڑوں کی آزمائش سے سخت ہے۔ کچھ علماء تقیہ کا مشورہ دیتے تو جوابا فرماتے : جہلا کو حق معلوم نہیں اور علماء تقیہ کر لیں تو لوگوں کے سامنے حق کیسے واضح ہوگا ؟ بردران اسلام ! یہ ایک سچے اور مخلص داعی کا کردار ہے کہ دعوت کے میدان میں وقت کے حکام کا سامنا کر رہا ہے ان کے نظام کا حصہ بنکر نہیں بلکہ ان کہ نظام سے مکمل کٹ کر ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آواز حق بلند کر رہا ہے ایسے مخلص مصلحین کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :(فطوبی للغرباء ) ان غرباء کے لیے جنت کی بشارت ہے۔ 3 تیسری خوبی یہ بیان ہوئی ہے کہ وہ تعداد میں کم ہوتے ہیں،ان کے حمائتی کم ہوتے ہیں اورمخالفین زیادہ ہوتے ہیں انہیں کثرت تعداد کا کبھی زعم و غرور نہیں رہا انہیں معلوم ہے کہ کثرت تعداد کو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سو اونٹوںسے تشبیہ دی ہے جن میں سواری کے قابل ایک بھی نہیں ہوتا۔ عہد رسالت میں غربت و اجنبیت نبوت سے قبل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عرب کے جاہلی معاشرے میں بڑی عزت اور قدر |
Book Name | خطبات |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |