Maktaba Wahhabi

304 - 366
اس کی توحید ربوبیت ناقص اورناقابل قبول ہے ،تمام تر دعووں کے باوجوداس کا عقیدہ خلل اوراضطراب کا شکار ہے ،جب توحید ربوبیت جوکہ بقیہ تمام اقسامِ توحید (توحید الوہیت،توحیداسماء وصفات)کی مفتاح بلکہ اساس ہے، میں خلل واقع ہوگیاتو اس کا تمام تر ایمان وعقیدہ اور بنابریں ہرقسم کا عمل برباد ہوگیا، ارشاد باری تعالیٰ ہے:[وَمَنْ يَّكْفُرْ بِالْاِيْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُہٗ۰ۡ][1] یعنیـ: جو شخص ایمان میں کسی انکارکا شکارہوگیا تواس کا ہرقسم کاعمل برباد اور رائیگاں ہے ۔ توحیدربوبیت کے نکتۂ اول کی وضاحت حضرات! توحید ربوبیت کا پہلا نکتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر شیٔ کاخالق ہے،جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:[اَللہُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ۰ۡوَّہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ وَّكِيْلٌ][2] یعنی: اللہ تعالیٰ ہی ہر شیٔ کاخالق ہے اور وہ ہر شیٔ پر کارساز ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خلق کے تعلق سے تمام اولین وآخرین کو چیلنج کیا ہے،[ھٰذَا خَلْقُ اللہِ فَاَرُوْنِيْ مَاذَا خَلَقَ الَّذِيْنَ مِنْ دُوْنِہٖ۰ۭ بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ][3] یعنی:یہ ساری کائنات اللہ تعالیٰ کی خلق ہے ،پس مجھے دکھاؤکہ ان لوگوں نے کیا پیداکیا ہے جو اس کے سوا (پکارے جاتے) ہیں، بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات کے وہ تمام معبود،جنہیں اس کے سوا پوجاجاتا ہے،کے عجزکاذکرفرمایا،یعنی وہ سب ایک مقام پر اکھٹے ہوکر اپنی تمام تر طاقتیں وصلاحیتیں صرف
Flag Counter