دوسراجملہ: یا عبادی! کلکم ضال إلا من ھدیتہ، فاستھدونی أھدکم. (اللہ سے ہدایت طلب کرو) اے میرے بندو!تم سب کے سب گمراہ ہو،مگر جسے میں ہدایت دوں، پس صرف مجھ ہی سے ہدایت طلب کرو،میں ہی تمہیں ہدایت دونگا۔ بندوں میں اصل، گمراہی ہے اس سے ثابت ہوا کہ بندوں میں اصل، گمراہی ہے،بالفاظِ دیگر ہر بندہ اصلاً گمراہ ہے، اور ہدایت پانے کیلئے اپنے رب تعالیٰ کا محتاج ہے،نیز اس تعلیم کا محتاج ہے جسےاللہ تعالیٰ نے ہدایت کیلئے معیارقراردیاہے۔ یہاں ایک سوال جنم لیتاہے،اوروہ یہ کہ اس حدیث میں تمام بندوں کے اصلاً گمراہ ہونے کاذکرہے،جبکہ بعض دیگراحادیث میں اصلاً ہدایت پر قائم رہنے کا ذکر ملتا ہے، مثلاً: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان: ’’کل مولود یولد علی الفطرۃ‘‘[1] یعنی:ہربچہ فطرتِ اسلام پر پیداہوتاہے۔ دوسری حدیث میں ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’خلقت عبادی حنفاءفاجتالتھم الشیاطین‘‘[2] |
Book Name | خطبات |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |