Maktaba Wahhabi

62 - 366
’’لن یصلح اخر ھذہ الامۃ الابما صلح بہ اولھا‘‘ اس امت کے آخری زمانے کی اصلاح وہی چیر کرسکتی ہے جس نے اس امت کے پہلے دور کی اصلاح کی تھی۔[1] اور وہ چیز صرف اتباع رسول ہے۔ فہمِ منہج اور اتباعِ منہج کیلئے اہم قواعد سامعین حضرات!اتباع رسول کےمنہج کے فہم اور اس کے بعد اس پر چلنے کے لئے چند امور پر توجہ دیجئے۔ (1)قرآن وحدیث سےماخوذ صحیح اور نفع بخش علم کوحاصل کرنے کاجذبہ بیدار رکھئے صحیح علم کا شوقین گمراہ نہیں ہوسکتا۔ جناب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ’’اغد عالما او متعلما او مستمعا ولاتکن الرابع فتھلک‘‘ یاعالم بنو،یاطالب علم ،یا علم کی باتیں سننے والا، اورکچھ نہ بنو ورنہ ہلاک ہوجاؤگے۔[2] (2)دوسری چیز یہ ہےکہ اہل بدعت سے دور رہنے میں اپنی عافیت سمجھئے اور یہ اتباع سنت کا ایک بہترین طریقہ ثابت ہوگا۔ حسن بصری فرمایا کرتے تھے: ’’لاتجالس صاحب ھوی فیقذف فی قلبک ماتتبعہ فتھلک‘‘ اہل بدعت کےساتھ مت بیٹھو،ورنہ وہ آپ کے دل میں اپنی بدعات داخل کرکے
Flag Counter