Maktaba Wahhabi

72 - 366
کے گناه دور کر دیئے اور ان کے حال کی اصلاح کر دی ۔ [وَاَنْزَلَ اللہُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ][1] یعنی :محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن وحدیث نازل ہواہے۔ توقرآن وحدیث ماننے والوں کے اللہ تعالیٰ تمام گناہ معاف فرمادیتاہے اور ان کے تمام کام بنا اورسنواردیتاہے۔ ہماری پستی اور انحطاط کے اسباب مگر آج ہم اپنا معاملہ اس سے بالکل برعکس ومختلف پاتے ہیں، آج ہم ہر طرف سے دبائے جارےہیں، پستی اورغفلت کی حدوں کوچھونے کی کوشش کررہے ہیں، دعوت وجہاد کا عمل غیر موثر ہوتاجارہا ہے ،اخلاقی انحطاط کا شکار ہوچکے ہیں ،میں سمجھتاہوں کہ تمسک بالکتاب والسنۃ اور اعتصام بحبل اللہ میں کہیں نہ کہیں جھول آگیا ہے ،ہمارے رگ وریشہ میں یقینا کوئی ایسا مرض سرایت کرگیاہے جو ہمارے تعلق بالقرآن والحدیث کوکمزور بناکراللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب بن چکا ہے ،اس مرض کی تشخیص و تعین ضروری ہے ،تاکہ اس کاعلاج کیاجاسکے ورنہ بصورت دیگر وہ مرض ناسوربن کر ہماری بربادی کا پیغام بن سکتا ہے ،والعیاذ باللہ۔ تشخیص مرض مرض کی تشخیص وتعین سے قبل ایک نکتہ پر اتفاق ضروری ہےاور وہ یہ ہے کہ کونسی تشخیص معتبر ہوگی؟ ایک تشخیص وہ ہے جو میں یاآپ کرتے ہیں اور دوسری تشخیص وہ ہے جواللہ تعالیٰ
Flag Counter