Maktaba Wahhabi

83 - 366
مطلب یہ ہے کہ یہ تعلق اب ڈھیلا اور کمزور پڑ چکا ہے۔ (4)ہم اپنے عجز وضعف وانحطاط کی تشخیص خود کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے صحیح علاج تک رسائی نہیں ہوتی کیونکہ صحیح علاج توصحیح تشخیص کے مرہونِ منت ہے۔ (5)اللہ تعالیٰ نے ہردور کے مسلمانوں کے ضعف وزوال کا بنیادی اورمرکزی طور پر ایک ہی سبب تجویز فرمایا ہے اور وہ آپس کا انتشار،افتراق اور اختلاف ہے، اللہ اصدق القائلین کی یہ تشخیص بالکل صحیح اور مطابقِ واقع ہے، چنانچہ آج اگر ہم اپنی جماعتی کیفیت کا مشاہدہ کریں تو اختلاف وانتشار اور افتراق کی بھرمار نظر آتی ہے۔ گروپ بازی کامرض اور اس کاطریقہ واردات سامعین کرام!اختلاف سے مراد مسائل کا اختلاف نہیں ،بلکہ اس سے مراد گروپ بازی اور تنظیم سازی کا مرضِ مجرمانہ ہے جس کے نتیجے میں متعدد جماعتیں اورامارتیں قائم ہوچکی ہیں، کوئی بیس سال قبل، کوئی پندرہ اور دس اور پانچ سال قبل اور شاید یہ سلسلہ آگے بڑھتارہے۔ طریقہ واردات یہ ہےکہ امیر سے ذاتی وجوہ سے اختلاف ہویابعض اوقات کسی شرعی مسئلہ کی بنیاد پر اختلاف ہو توفوراً علیحدگی اختیار کرلی، ناراضگیاں قائم کرلیں۔ حالانکہ یہ علیحدگی اور ناراضگی بلاجوازہے، شریعت کے خلاف ہے ، میں اپنی ناقص عقل سے یہی سمجھتا ہوں کہ اختلاف کے باوجود امیر کے ساتھ صبرواستقلال کے ساتھ چمٹا رہے تاکہ امت کی صفوں میں دراڑ نہ پڑ جائے۔ اپنی طرف سے اصلاح کی کوشش جاری رکھے، اگر اصلاح میں کامیاب ہوگئے تو اضعافا مضاعفۃ اجروثواب کے مستحق قرار پاؤگے اور اگر کامیاب نہ
Flag Counter