Maktaba Wahhabi

95 - 366
فتنہ تقلید سے میری حفاظت و صیانت میری بہت بڑی سعادت ہے کیونکہ تقلید تو بہت بڑی اور بھیانک اخطاء کا مرقع و مجموعہ ہے،پورے قرآن و حدیث کے ذخیرہ میںاس لفظ کا ذکر تک نہیں ملتا ۔ تقلید کی دوبڑی بھیانک غلطیاں میںآج کی مجلس میں تقلید کی دو بڑی بھیانک غلطیوں کا ذکرکرنا چاہتا ہوں یہ غلطیاں معمولی نہیں ہیں بلکہ انجام کارکے لحاظ سے انتہائی تباہ کن ہیں ان بھیانک غلطیوں کے ارتکاب سے نہ تو انسان کا عقیدہ بچتا ہے اور نہ ہی اس کا عمل محفوظ رہتا ہے بلکہ اگر ناگوار خاطر نہ لگے تو ایمان سے محرومی کی سزا مقدر بن سکتی ہے ۔ ان غلطیوں کا تعلق مسئلہ اختلاف امت سے ہے ۔ یعنی کسی بھی مسئلہ میں امت کے دو یا زیادہ افراد یا گروہوں میں اختلاف واقع ہوجائے یا کسی بھی مسئلہ میں ہم کسی سے اختلاف کر بیٹھیں تو اس کے حل کا طریقہ کیا ہے اس اختلاف کے ازالہ کی آخری عدالت یا فائنل اتھارٹی کیا ہے ؟ بالفاظ دیگر اختلافی امور میں ہماری شریعت نے ہمیں کس حصار کے اندر محصور کیا ہے ؟ ہم پر کیا ذمہ داری عائد کی ہے ؟ ہمیں کس چیز کا پابند بنا یا ہے ؟ یہ معلوم کرنا بہت ضروری ہے، بہت ضروری اس لئے کہ یہ ہمارے ایمان ، عقیدہ اور عمل کی صحت و سلامتی کی اساس ہے ۔ اختلافی مسائل میں اہل تقلید کی روش اختلافی مسائل میں اہل تقلید کی روش اور طرز عمل یہی ہے کہ اپنے امام کے قول سے چمٹا رہا جائے چنانچہ اگر کوئی شخص حنفی ہے تو اختلافی مسائل میں اس کا مستند امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ
Flag Counter