Maktaba Wahhabi

101 - 523
وہ اسے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے پہنچا دیتا ہے اور وہی بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔‘‘ لیکن کس قدر تعجب کی بات ہے کہ ہرکم عقل دعوے دار کی بات کے سامنے عقل وفکر سے دامن چھڑا لیا جا تاہے! شعبدہ بازوں کی تصدیق کرنا گمراہی ہے: برادرانِ اسلام! علم غیب کا دعویٰ کرنے والوں کی تصدیق کرنا، جادوگروں، کاہنوں، جوتشیوں، نجومیوںاور شعبدہ بازوں کے پاس آنا، جو علم غیب کا جھوٹا دعویٰ اور نفع ونقصان پہنچانے، خوش بختی لانے اور بدبختی دور کرنے کی معجزانہ طاقتوں کے بلند بانگ دعوے کرتے ہیں، بہت بڑی گمراہی اور کھلم کھلا گناہ ہے۔ غیب کا علم صرف اکیلے اللہ تعالیٰ کے پاس اور اسی کے ساتھ مخصوص ہے: { قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰہُ} [النمل: ۶۵] ’’کہہ دے اﷲ کے سوا آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے غیب نہیں جانتا۔‘‘ جادو معاشرتی اختلافات کی جڑ ہے: ہم آج ایسے زمانے میں جی رہے ہیں جس میں جھوٹے دعوے دار دجالوں کی کثرت ہے۔ یہ ایک خطرناک بیماری اور وسیع پیمانے پر پھیلنے والا شر ہے، جو افراد کی خوشحالی، خاندانوں کے اطمینان اور معاشرتی امن کی جڑوں کو کھو کھلا کر رہا ہے۔ شعبدہ بازی کے کام شیطانی خصلت، ابلیسی عادت، کفریہ آلودگی اور یہودی سازش ہے۔ ان کا معاملہ بہت بڑھ چکا ہے، ان کا خطرہ سنگین ہو چکا ہے، ان کا شر پھیل چکا ہے، اور ان کے شعلے بہت بلند ہو چکے ہیں۔ ان کی وجہ سے کتنے ہی گھر اجڑ چکے ہیں، ازدواجی تعلقات بگڑ چکے ہیں، اور محبت کے رشتے ٹوٹ چکے ہیں۔ قرآن مجید میں ہے: { فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْھُمَا مَا یُفَرِّقُونَ بِہٖ بَیْنَ الْمَرْئِ وَ زَوْجِہٖ وَ مَا ھُمْ بِضَآرِّیْنَ بِہٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰہِ وَ یَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّھُمْ وَ لَا یَنْفَعُھُمْ}[البقرۃ: ۱۰۲]
Flag Counter