Maktaba Wahhabi

116 - 523
اللّٰہِ وَذَرُوا الْبَیْعَ ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ} [الجمعۃ: ۹] ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اﷲ کے ذکر کی طرف لپکو اور خرید و فروخت چھوڑ دو، یہ تمھارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو۔‘‘ بکثرت درود پڑھو: اﷲ کے بندو! تمھیں علم ہونا چاہیے کہ جمعرات اور جمعے کے دن کیے جانے والے نیک اعمال میں سے افضل اور بہترین عمل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بکثرت درود و سلام بھیجنا ہے۔ حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إن من أفضل أیامکم یوم الجمعۃ، فأکثروا علي من الصلاۃ فیہ، فإن صلاتکم معروضۃ علي )) [1] ’’جمعے کا دن تمھارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن مجھ پر بکثرت درود بھیجا کرو کیونکہ تمھارا درود مجھے پیش کیا جاتا ہے۔‘‘ امام بیہقی نے حسن سند کے ساتھ حضرت انس بن مالک سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( أکثروا من الصلاۃ علي یوم الجمعۃ ولیلۃ الجمعۃ )) [2] ’’جمعرات اور جمعے کے دن مجھ پر بکثرت درود بھیجا کرو۔‘‘ امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوق کے سردار ہیں، اور جمعہ تمام دنوں کا سردار، اس لیے اس دن درود بھیجنے کی جو خوبی ہے وہ کسی اور دن کی نہیں۔ اس میں ایک اور حکمت بھی ہے کہ امت نے دنیا و آخرت میں جو بھی بھلائی پائی ہے وہ صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے پائی ہے، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے آپ کی امت کے لیے دنیا و آخرت کی بھلائیاں اکٹھی کر دیں، اور انھیں جو سب سے بڑی عزت حاصل ہوگی وہ جمعے کے روز ہوگی، اس دن وہ انھیں جنت
Flag Counter