Maktaba Wahhabi

134 - 523
دوسرا خطبہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بدعت امام و خطیب: فضیلۃ الشیخ محمد بن عبداﷲ السبیل حفظہ اللہ خطبۂ مسنونہ اور حمد و ثنا کے بعد: اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے، اور خلوت و جلوت میں اس کی نگرانی کا خوف کھاؤ، اس کا شکریہ ادا کرو کہ اس نے تمھیں دین اسلام کی راہ دکھا کر تم پر احسان کیا اور تمھیں سب سے بہتر نبی کا امتی بنایا۔ جس کو اس نے ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ وہ اسے تمام ادیان پر غلبہ عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو روشن آیات اور واضح معجزات دے کر بھیجا، اس پر یہ قرآن عظیم نازل فرمایا جو سراسر ہدایت اور تمام امراض کے لیے کامل شفا ہے، تمام شکوک و شبہات، خواہشات اور ظلم و جہالت جیسے امراضِ قلب کا مداویٰ ہے۔ یہ وہ نور ہے جو تمھارے سامنے راستہ روشن کرتا اور حق کی راہ دکھاتا ہے۔ قرآن راہِ ہدایت ہے: اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: {اِنَّ ھٰذَا الْقُرْاٰنَ یَھْدِیْ لِلَّتِیْ ھِیَ اَقْوَمُ وَ یُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصَّلِحٰتِ اَنَّ لَھُمْ اَجْرًا کَبِیْرًا} [الإسراء: ۹] ’’بلاشبہ یہ قرآن اس (راستے) کی ہدایت دیتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور ان ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں، بشارت دیتا ہے کہ بے شک ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔‘‘ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے یہ قرآن کریم اپنے بہترین رسول اور افضل نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا اور ہمیں آپ کی اقتدا کرنے، آپ کی سیرت اپنانے اور آپ کی سنت اختیار کرنے کا حکم دیا۔ رسول بہترین نمونہ ہے: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: { لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوا اللّٰہَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ ذَکَرَ اللّٰہَ کَثِیْرًا} [الأحزاب: ۲۱] ’’بلاشبہ یقینا تمھارے لیے اﷲ کے رسول میں ہمیشہ سے اچھا نمونہ ہے، اس کے لیے جو
Flag Counter