Maktaba Wahhabi

159 - 523
خطبات ماہ ربیع الثانی پہلا خطبہ سیر و سیاحت؛ شریعت کی نظر میں امام و خطیب: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ خطبۂ مسنونہ اور حمد و ثنا کے بعد: اللہ کے بندو! اللہ تعالیٰ سے ڈر جاؤ۔ لوگوں کو کیا ہے کہ وہ مسافر ہونے کے با وجود تقوے سے زاد راہ نہیں لیتے؟ عزائم کو کیا ہوچکا ہے کہ وہ متقین کے قافلے کے ساتھ ملنے کاحوصلہ نہیں پاتے؟ کیا وجہ ہے کہ زبانیں اﷲ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہیں؟ کیا سبب ہے کہ آنکھیں اس فانی دنیا کی دلکشی میں کھوئی ہوئی ہیں اور ہدایت کے واضح راستے کے ہوتے ہوئے بھی حیران وغلطاں ہیں؟ اللہ تعالیٰ سے ڈر جاؤ جو تمھارا رب ہے، اس کے فرامین اور منع کردہ باتوں کو اہمیت دو اور اس کی آیات میں غور وفکر کرو جونصیحت اور عبرت سے بھری پڑی ہیں۔ عقیدہ اصلاح کا ضامن ہے: برادرانِ اسلام! جب تک امت نے اپنے عقیدے کو تھامے رکھا تب تک اس کے حالات درست رہے۔ اسلامی معاشروں میں مخالفِ دین مظاہر کا کوئی وجود نہیں تھا لیکن جیسے ہی فرزندان اسلام نے اسلام میں لاپرواہی سے کام لیا اور لگام کو ڈھیلا چھوڑ دیا تو مسلمان در آمد شدہ افکار، کمزور ترین ضوابط حیات اور مغربی ثقافات میں اندھا دھند کھو گئے، اور شرعی آداب اور ضوابط کو خاطر میں لائے بغیر انھوں نے بڑی وسیع الظرفی کے ساتھ جدید ترقی کا استقبال کیا، جس کی وجہ سے ان میں شریعت اسلامی کے مخالف مظاہر اور رواجات پھیل گئے، جن کا افراد اور معاشروں دونوں پر بڑا گہرا منفی اثر پڑا ہے۔ غیرت مند حضرات اور امت کا درد رکھنے والے افراد کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ان جیسے مظاہر کا علاج تلاش کرنے کی مخلصانہ کوششیں کریں۔ چھٹیوں کے لیے لوگوں کی تیاریاں: مسلمانوں کی جماعت! یہ ایک ایسا معاشرتی ہوش ربا مظہر اور ایک انتہائی خطرناک تربیتی مسئلہ ہے جس کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی اور تحقیق کے ساتھ خصوصی پروگرام تشکیل دینے کی اشد
Flag Counter