Maktaba Wahhabi

168 - 523
ساحل ہیں، مادی تہذیب کے امراض اور آرائشوں سے پاک اور صحت مند ساحل ہیں، دلربا مناظر کے حامل بلند وبالا پہاڑ ہیں، صاف ستھری ہوا ہے، دلکش وادیاں ہیں، جاذب نظر ہموار اورکشادہ زمین ہے، رواں ندیاں ہیں، خوبصورت ٹھنڈے مقامات ہیں، انوکھے صحرا ہیں، فلک بوس چوٹیاں ہیں، وسیع وعریض نشیبی زمین ہے، اور حیرتناک سنہری ریت کی حامل تاحد نگاہ پھیلی ہوئی سنگ ریزوں والی زمین ہے۔ ان مادی اور حسی ارکان سے بھی اہم وہ معنوی ارکان، شرعی خوبیاں، اسلامی تہذیبی خصائص اور اصلی عربی آداب ہیں جو ایمان کے عطر سے معطر اور مروّت واحسان کی شبنم میں مرطوب تاریخ اور تہذیب کی خوشبو کو بیان کرتے ہیں۔ کیا اس کے بعد بھی لوگ بہتر چیز کے بدلے بدتر چیز پسند کرتے ہیں؟ جس کے اس قدر خطرناک اعتقادی وثقافتی اثرات، اور وبائی امراض ہیں جو صاحبان عقل ودانش پر بالکل مخفی نہیں۔ اسی طرح ان لوگوں کا مقصد پورا ہوسکتا ہے جو پاکیزگی، پاکدامنی، صفائی، فضیلت، بھلائی، حیا اور جائز سیاحتی فضا سے لطف اندوز ہونے کی پر زور دعوت دیتے ہیں اور ان آوازوں کا ناطقہ بند کیے ہوئے ہیں، اور ان حسد آمیز قلموں کا گلا گھونٹ رہے ہیں جو اس با برکت ملک اور اس کے باشندوں کو اس طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں، جہاں پہنچ کر اس کے خصا ئص و خصوصیات ختم ہو جاتی ہیں، اور اس کی اصل اور بنیاد مجروح ہو جاتی ہے۔ آخر یہ لوگ کیا چاہتے اور کیا مقصد رکھتے ہیں؟ ہمیں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے اور اس کی اطاعت کے ساتھ اس پر ہمیشگی کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ اس ملک اور دیگر تمام اسلامی ممالک کے عقیدے، قیادت، امن و ایمان کو سازشیوں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔ آمین امت کا فخر ۔۔۔ جوان خون: ۷۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ۔ أھدي الشباب تحیۃ الإکبار ھم کنزنا الغالي وسر فخاري ھل کان أصحاب محمد إلا شبابا شامخ الأفکار
Flag Counter