Maktaba Wahhabi

263 - 523
اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌم بِمَا تَعْمَلُوْنَ} [الحشر: ۱۸] ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ بھال لے کہ کل قیامت کے لیے اس نے اعمال کا کیا ذخیرہ بھیجا ہے اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہو اللہ تمھارے تمام اعمال سے با خبر ہے۔‘‘ کمالِ عقل کی علامت: اے اللہ کے بندو! اپنے نفس کا محاسبہ کرنے کے لیے چند لمحات کے لیے اپنے آپ سے تنہائی میں مل بیٹھنا، کسی کے کمالِ عقل کی علامت اور سعادت و خوشی کے اسباب پر کمالِ حرص کی نشانی اور اس کی کامیابی و کامرانی کے ذرائع میں سے ایک اہم ذریعہ ہے۔ لہٰذا اللہ کے بندو! صحیح و حقیقی اور مضبوط محاسبہ کرنے پر ہمیشگی و پا بندی کرنی چاہیے، خصوصاً آج کل کے ایام میں تو یہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ آپ لوگ چھٹیوں کی اس فرصت کو الوداع کر رہے ہیں اور اپنے اعمال و کار وبار، تعلیم و تدریس اور دیگر مصروفیات کے مراحل میں سے ایک نئے مرحلے کا استقبال کرنے والے ہیں، اور اپنی زندگی کے ادوار میں سے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والے ہیں، اور آئندہ مراحل و ادوار میں آپ کو گزرے کل سے دروسِ عبرت حاصل کرنے کی سخت ضرورت ہے جن کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں تاکہ آپ ماضی کے آئینے میں جھانک کر روشن مستقبل کے لیے بہترمنصوبہ بندی کر سکیں۔
Flag Counter