Maktaba Wahhabi

313 - 523
صحیح مسلم اور دیگر کتبِ حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( من یحرم الرفق یحرم الخیر کلہ )) [1] ’’جو رفق و نرم دلی سے محروم کر دیا گیا وہ ہربھلائی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔‘‘ نیز ارشادِ نبوی ہے: (( ما کان الرفق في شيء إلا زانہ، ولا نزع من شيء إلا شانہ )) [2] ’’جب کسی چیز میں نرمی ہوتی ہے تو وہ اس کو مزین کر دیتی ہے، اور جس سے یہ عمدہ اخلاقی صفت چھن گئی اس سے زینت رخصت ہو گئی۔‘‘ دہشت گردی اور اس کے نتائج: برادرانِ ایمان! موجودہ دور میں انسانیت مختلف قسم کے سنگین مسائل سے دو چار ہے۔ جبرو تشدد، تخریب کاریاں، دنگا فساد اوردہشت گردی انھی مسائل میں سے ہیں کہ جنھوں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اسے ایک سخت مصیبت اور بہت بڑے حادثے و المیے سے دو چار ہونا پڑا ہے۔ اخبار پڑھنے اور دیکھنے والا ایسے کتنے خوفناک مناظراور دہشت گردی کے واقعات دیکھ چکا ہے، تباہی و بربادی، تخریب کاری، دھماکہ خیز مادوں کا پھٹنا، بم بلاسٹ ہونا، قتل و غارت، اغوا کاری، ہائی جیکنگ، انسانوں سے آباد عمارتوں کی تباہی اور عام لوگوں کی املاک کی بربادی کے کتنے واقعات دیکھ اور سن چکا ہے، کتنی جانوں کا نقصان ہوا، کتنے اضرار و نقصانات پہنچائے گئے ہیں، بلڈنگیں مسمار کی گئی ہیں اور اقتصادیات کے پہلو کوشل کیا گیا ہے، کتنے قتل ہوئے اور زخمیوں کا شمار ہی نہیں، گمشدگان کا پتہ لگانا دشوار ہے کہ کتنے ہیں ؟ معذوروں، اپاہجوں، یتیموں اور بے آسرا و بے سہارا لوگوں کی تعداد میں اضافہ کتنا زیادہ ہو گیا ہے۔ یہ سارا کچھ وہ لوگ کر رہے ہیں جو بیمار دلوں، گھٹیا ضمیروں اور کمزور ارادوں کے مالک ہیں، جن کے دلوں میں جرائم گھر کر چکے ہیں، یہاں تک کہ ان کے شر کا پیمانہ چھلک گیا ہے اور اس کی چنگاریاں اڑنا شروع ہو چکی ہیں۔ ان کے اندھے جرائم ایسے ہیں کہ جس کی لپیٹ میں خشک و سبز
Flag Counter