Maktaba Wahhabi

316 - 523
امتِ محمدیہ کے لوگو! حوادثِ زمانہ اور شب و روز میں پیش آمدہ واقعات اپنے اندر سامانِ عبرت اور درس و نصیحت لیے ہوئے ہوتے ہیں، اور ہمیں یہ یاد دلاتے ہیں کہ ہمیں اللہ کی طرف ہی رجوع کرنا چاہیے کیونکہ اس کے سوا کوئی مشکل کشائی نہیں کر سکتا، اس کے سوا کوئی جائے پناہ نہیں ہے، اور اس جہاں میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس میں اللہ کی کوئی حکمت و قدرت پنہاں ہے، یہ اور ایسے ہی دیگر حادثات اگر اللہ کی طرف سے طے نہ ہوتے تو وقوع پذیر ہی نہ ہوتے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: { وَ لَوْ شَآئَ رَبُّکَ مَا فَعَلُوْہُ} [الأنعام: ۱۱۲] ’’ اگر تمھارا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔‘‘ پورے عالمِ انسانیت سے: لوگو! مسجدِ حرام کے منبر، حق و انصاف اور امن و سلامتی کے منبر سے ہم اپنے ملک اور پورے عالم کے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں اور دنیا بھر میں موجود قرار دادیں پاس کرنے والوں سے مخاطب ہیں کہ آؤ اس بات کی طرف جو ہمارے اور تمھارے درمیان برا بر ہے، حادثات و وقائع میں حکمت و دانش، عقل مندی، ضبطِ نفس اور گہری نظر سے کام لینا ضروری ہوتا ہے، عوام کے فوائد و مصالح کو ترجیح دینی چاہیے، انسانیت کو مہلک جنگوں سے دور رکھنا چاہیے، عالمی سطح پر عادلانہ امن و امان قائم کرنا چاہیے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کا تعاون کرنا چاہیے۔ علمائِ امت سے: علمائِ امت کو چاہیے کہ اپنی تمام تر مساعی صرف کر کے اپنی فکرِ صائب، اور شرعی نقطۂ نظر سے اسلامی احکام کے تناظر میں احقاقِ حق کا فریضہ سر انجام دیں تا کہ اسلام اور اہلِ اسلام کی روشن تصویر دنیا کے سامنے آئے، اور یہ جو دہشت گردی کہلا رہی ہے یہ افعال اپنی تمام بدترین شکلوں میں اسلام کی روح، اس کے عالی پیغام اور عمدہ مقاصد کے منافی ہے، یہ افعال مسلمانوں کے اخلاق او رحسنِ کردار کے آئینہ دار نہیں ہیں۔ اسی طرح ان واقعات کے دوران میں بعض قدم ڈگمگا گئے اور بعض لوگوں کی عقول گمراہ ہوئیں
Flag Counter