Maktaba Wahhabi

353 - 523
مظلوم مسلمانوں کی امداد: اے امتِ اسلامیہ کے افراد! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ظاہری و باطنی تمام فتنوں سے اجتناب و احتراز کرو، اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ و رجوع کرو اور اعمالِ صالحہ کے ذریعے اللہ کا تقرب حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہو، اپنے بے گھر افغان بھائیوں اور مظلوم فلسطینیوں اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں کی امداد جاری رکھو، یہ امداد و تعاون اخوتِ ایمانی کا تقاضا اور برّ و احسان کی بہترین شکل ہے۔ ارشادِ الٰہی ہے: { وَاَقْرِضُوْا اللّٰہَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللّٰہِ ھُوَ خَیْرًا وَّاَعْظَمَ اَجْرًا } [المزمل: ۲۰] ’’اور نیکی و بھلائی سے جو کچھ تم اپنے نفسوں کے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں پا لو گے اور یہی بہتر اور زیادہ اجر والا عمل ہے۔‘‘ اللہ سے گڑ گڑا کر آہ و زاری کے ساتھ دعائیں مانگو کہ وہ امتِ اسلامیہ سے بلائیں دور کرے، فتنوں اور فسادات سے اسے محفوظ رکھے اور مصائب و مشکلات کو دفع کرے، وہ سننے اور قبول کرنے والا ہے، اوروہ بہترین کارساز اور بہت ہی اچھا مدد گار ہے۔ ابتلا و آزمائش سونے کو کندن بنانے کی بھٹی: اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے: { الٓمٓ ، اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَکُوْٓا اَنْ یَّقُوْلُوْٓا اٰمَنَّا وَ ھُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ ، وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِھِمْ فَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰہُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْکٰذِبِیْنَ} [العنکبوت: ۱ تا ۳] ’’ الٓمٓ، کیا لوگوں نے گمان کر لیا ہے کہ وہ صرف یہ کہنے پر کہ ہم ایمان لے آئے بغیر آزمائے ہی چھوڑ دیے جائیں گے، ہم نے ان سے پہلے لوگوں کو بھی فتنوں میں مبتلا کر کے آزمایا، یقینا اللہ تعالیٰ سچوں کو بھی جان لے گا اور ان کو بھی معلوم کر لے گا جو جھوٹے ہیں۔‘‘ نصائح مصطفویہ: اللہ کے بندو! اللہ کا تقوی اختیار کرو، اس کی اطاعت و مرضی کے اعمال پر قائم رہو، اور اس
Flag Counter