Maktaba Wahhabi

380 - 523
احتیاط اور اہل عقل و دانش کہا ں ہیں؟ لوگوں کے دل خواہشاتِ نفس اور شہوت سے بھرے ہوئے ہیں۔ سینے غضب و انتقام سے بھڑک رہے ہیں، اور حیات انسانی کی راہوں میں خطرات ومشکلات کے کانٹے بکھرے ہو ئے ہیں۔ ان سب کا حل صدقِ منہج و حسنِ مراقبہ میں ہے۔ استقبال رمضان: تمھارے سامنے ایک عظیم موسم اور فضائل و برکات والے ماہ کی آمد آمد ہے، جس میں اہل ایمان کے لیے ایمانی قوت اور بندوں کے لیے عزائم عبادت کی تجلی ہوتی ہے، وہ جن چیزوں کو چاہتے ہیں انھیں چھوڑتے ہیں، اور جنھیں نہیں چاہتے انھیں صبر و ہمت کے ساتھ اپناتے ہیں، یہ ماہ صبر اور روزوں کا مہینہ ہے، یہ ماہ رمضان المعظم ہے، عزت و کرامت اور فتح و نصرت کا مہینہ ہے، یہ چند دنوں تک آنے والا ہے، لوگوں کا کیا حال ہے اور امت کا کیا عالم ہے ؟ جو اپنے نفس سے مات کھا گیا وہ دن بھرکے روزے کی ہمت نہیں پا سکتا اور جو اس میں ناکام ہو گیا وہ جہاد کے بوجھ کے سامنے اس سے بھی بری طرح ناکام ہو گا۔ جو مجاہد نفس کے اس چھوٹے سے میدان میں ہار گیا وہ بڑے میدان میں ثابت قدم رہ کر امت کے لیے فتح و نصرت کیسے پا سکے گا؟ وہ تو اس کا اہل ہی نہیں ہو پایا، جو شخص ایمان صادق کا مالک نہ ہو، اﷲتعالی کے لیے عبودیت و بندگی میں مخلص نہ ہو، پورے عزم کے ساتھ احکام کو نہ اپنائے اور قوت کے ساتھ دین پر نہ چلے وہ نہ روزے کے اسرار و رموز کو سمجھ سکتا ہے اور نہ وہ دین کا معنی ہی جانتا ہے۔
Flag Counter