Maktaba Wahhabi

427 - 523
آگ سے بچنا: اے بڑے بڑے گناہوں کے ذخیرہ اندوزو! پاپیو! ان کریم اور فیاض دنوں کو غنیمت سمجھو، ان سے فائدہ اٹھا لو، جو ان دنوں میں جہنم سے آزاد کر دیا گیا وہ کامیاب ہوگیا۔ اﷲ کی قسم! کتنا عظیم الشان انعام اور گراں قدر تحفہ ہے؟! کہاں ہے ان لوگوں کا سوز جو دن بھر مشغول رہتے ہیں؟ کدھر ہے ان لوگوں کا اضطراب جو سحر آنکھوں میں کاٹتے ہیں؟ اے وہ خوش نصیب، جسے اس کے آقا نے آگ سے آزاد کر دیا ہے: بچنا! پھر بچنا آزاد ہونے کے بعد گناہوں کا غلام بننے سے! تجھے تیرا آقا آگ سے دور کر رہا ہے اور تو اس کے قریب جا رہا ہے؟ وہ تجھے بچا رہا ہے اور تو اپنے آپ کو پھنسا رہا ہے؟ کیا ایسے کوتاہی کرنے والے لا پرواہ کو رونا پیٹنا کوئی فائدہ دے سکتا ہے جس پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ چکے ہوں؟! خوابِ غفلت سے بیدار ہوں: لہٰذا جلدی کرو۔ اﷲ آپ کی حفاظت کرے۔ شاید تم میں کچھ لوگ آئندہ سال کو نہ پا سکیں اور موت اسے مکمل کرنے کی مہلت نہ دے۔ سو کتنا عظیم منافع کما لیا اس نے جو اس میں کامیابی اور خوش بختی کو پاگیا؟ ہائے افسوس! اس پر جو ان غنیمتوں اور منافع سے محروم ہوگیا! اس مبارک مہینے کی رحلت کا وقت بالکل قریب آچکا ہے۔ کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو اس کی ملاقات کی امید رکھتے ہیں لیکن امکان ان کے ساتھ خیانت کر جاتا ہے! اس لیے (اے غافل انسان!) ان آخری دنوں سے فائدہ اٹھا لے، اس سے پہلے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے، اﷲ رحمان و منان کی اطاعت میں انھیں گزار لے۔ اے بے خبر انسان! خواب غفلت سے بیدار ہو، دیکھ دن تیرے سامنے کس طرح جگر فگار ہیں؟ ڈر جا! کہیں یہ مہینہ تیرے سامنے ان قبیح ترین گناہوں کی گواہی دینے کے لیے کھڑا نہ ہوجائے۔ کوشش کر کہ خاتمہ بالخیر ہوجائے کیونکہ انجام خیر ہی کا اعتبار ہوگا۔ کیا روزے نے اپنے اثرات مرتب کیے ہیں؟ اے امت اسلام! روزے نے روزے داروں پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں؟ ذرا اپنے حال کو دیکھیں، اپنی اور اپنی قوم کی واقعاتی زندگی پر نظر دوڑائیں، مہینے کے شروع اور آخر میں اپنی
Flag Counter