Maktaba Wahhabi

457 - 523
نحن الذین إذا دعوا لصلاتھم والحرب تسقي الأرض جاما أحمر جعلوا الوجوہ إلی الحجاز فکبروا في مسمع الروح الأمین فکبّرا ’’ہم وہ ہیں جنھیں جب اس حالت میں نماز کے لیے پکارا جائے کہ جنگ زمین کو سرخ جام پلا رہی ہو تو روح الامین کی معیت میں ہم حجاز کی طرف اپنے چہرے موڑ کر اللہ اکبر کہتے ہیں۔‘‘ نماز میں غفلت کا انجام: لہٰذا اللہ کے بندو! ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے عام معاملات اور خصوصاً نماز میں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کریں، آدمی کا اسلام میں اتنا ہی حصہ ہے جتنا اس کا نماز میں حصہ ہوتا ہے، اس لیے ہمیں اپنی حالت پر غور و فکر کرنا چاہیے۔ آخر ہم نے اسلام کے تمام شعائر خصوصاً نماز میں سستی کر کے کیا کما لیا ہے؟ وہ امت جس کے افراد نماز میں اللہ تعالیٰ کے حضور فضل اوربھلائی کی طلب کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے وہ اسی لائق ہیں کہ بھلائی، اتحاد، نصرت اور قوت کے کسی بھی میدان میں ثابت قدم نہ رہیں، کیونکہ ان تمام چیزوں کا مصدر اور سر چشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ جب ہم اپنے درمیان اور اللہ تعالیٰ کے درمیان معاملات کی اصلاح کرلیں گے تب اللہ تعالیٰ بھی ہمارے درمیان اور لوگوں کے درمیان معاملات کی اصلاح اور درستی کردیں گے۔ وہ امت جس کے بیٹے اپنے خالق کی تعظیم کی خاطر اور اس کی مکمل بندگی کا اظہار کرنے کے لیے اپنے چہروں کو خاک آلود اور اپنی پیشانیوں کو مٹی میں آلودہ نہیں کرسکتے تو اس امت کا یہی انجام ہونا چاہیے کہ وہ زمانے کے چیلنجوں اور پیش آمدہ حالات کا مقابلہ کرنے میں ناکام اور ترغیبات، آزمائشوں، مصیبتوں، پریشانیوں اور دکھوں کے سیلابوں، جوہڑوں اور سمندروں میں غرق ہی رہے۔ آج۔ لاحول ولا قوۃ إلا باللہ۔ زمین کے مختلف علاقوں میں جو حالات اس قدر دگر گوں ہیں تو اس کا سب سے بڑا سبب یہی ہے کہ وہاں کے افراد اور لوگ نافرمانیوں کی وادیوں میں گم گشتہ راہ ہیں اور
Flag Counter