Maktaba Wahhabi

511 - 523
بات کی پختہ دلیل ہے کہ یہ لوگ ہر زمانے میں انسانیت کا خون بہانے والے، متعصب درندے اور سنگدلی کے غلام رہے ہیں، لہٰذا یہ لوگ اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی اور وحشی پن کا الزام دینے کے لیے ان کے خلاف میڈیا میں تابر توڑ حملے کیوں کرتے ہیں، جبکہ یہ ان کی اپنی ہولناکیاں ہیں؟! اپنی امت کے موجودہ حالات پر غیرت کھانے والے افراد صابرہ اور شتیلا کے ذبح خانوں کو اور فلسطین میں اپنے بھائیوں کے خلاف صیہونی غضب کے انبار کو کبھی بھول نہیں پائیں گے کہ جہاں پتھر بھی بولتے ہیں: سکت الرصاص فیا حجارۃ حدثي أن العقیدۃ قوۃ لا تھزم ’’گولی خاموش ہوگئی ہے، لہٰذا اے پتھر! تو بیان کر کہ عقیدہ ایک ناقابل شکست قوت ہے۔‘‘ صیہونیت گزیدہ میڈیا: موجودہ مغربی میڈیا کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے اور اربابِ اختیار کو اس بات کا یقینی علم ہوچکا ہے کہ اکثر خبر رساں ایجنسیاں اور انٹرنیشنل ٹی وی چینلز صیہونی تنظیموں کے نرغے میں پھنسے ہوئے ہیں، بلکہ یہ عالمی صیہونی لابی کے ہاتھوں کٹھ پتلیاں بن چکے ہیں۔ یہاں تعجب کی بات نہیں، بلکہ تعجب تو اس صیہونی بننے والے میڈیا پر ہے جس کی مثال اس چیخنے والے بگل کی سی ہے جسے واضح جعلی اور من گھڑت کہانیوں اور قابل مذمت افعال کو خوب تر بنا کر پیش کرنے میں مہارت حاصل ہو۔ اسلامی ابلاغ کی ذمے داریاں: یہ ہماری اسلامی دنیا کے صحافیوں کی خدمت میں ایک درد مند دل کی آواز ہے کہ وہ مثبت انداز فکر اور باہمی تعاون اپنائیں، منفی انداز فکر اور انجماد و کاہلی کی چادر اتار پھینکیں، آئیڈیلزم اور سطحیت سے چھٹکارا حاصل کریں اور ان وسائل ابلاغ کو اپنی اسلامی تہذیب کے عظیم الشان کارنامے بیان کرنے کے لیے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی اہم ضرورت ہے کہ وہ معاملات کی مکمل تحقیق اور چھان پھٹک کریں۔ عالمگیریت کی آواز اور دعوت اور دہشت گردی کے خلاف
Flag Counter