Maktaba Wahhabi

513 - 523
نیتیں خالص کی جائیں، مقاصد بہتر کیے جائیں، کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھام کر اسلامی اتحاد کو یقینی بنایا جائے، دلوں کے کینے اور خواہشات کی ہلاکت خیزیوں کو صاف کیا جائے، اپنی نسلوں کی شرعی علم کے مطابق تربیت کی جائے، مضبوط اور ثقہ علماء سے علم حاصل کیا جائے، اہم اور قابل ترجیح کام پہلے کیے جائیں، مختلف خیالات پر اپنے موقف اور سیاسی امور میں نظر ثانی کرنی چاہیے، خود احتسابی اور اپنے افعال پر نظر ثانی کرنے کا بھی ایک صفحہ کھولنا چاہیے، تاکہ اہل خیر امت میں ان تمام لوگوں کی راہ کھوٹی کر سکیں اور انھیں کوئی موقع نہ دیں جو گدلے پانی میں شکار کرنے والے ہوں۔ اور کہیں یہ شکست خوردہ افراد اور کافروں کی تہذیب کی چمک سے دھوکا کھانے والے حضرات، جن کا اپنی ذات سے اور اپنی امت سے اعتبار اٹھ چکا ہے، امت کے اس تہذیبی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ تہذیب مغرب کے خوشہ چین: بلکہ ان لوگوں کی تو یہ حالت ہوچکی ہے کہ یہ تہذیب مغرب کے دستر خواں اور ان کے فلسفی خیالات سے بھیک مانگنے والے بن چکے ہیں، ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ انھوں نے امت کے عقائد اور اخلاقیات کی عصمت دری کرنے کے لیے اپنے قلموں کو کرائے پر دے دیا ہے، ان کے ہاں ولاء اور براء کا عقیدہ پاش پاش ہوچکا ہے، انھوں نے مسلمان عورت کے پردے کی پردہ دری کی ہے، یہ لوگ مسلمانوں کی ثقافت اور ان کے شرعی نظامِ تعلیم اور طریقوں کو بنظر استخفاف دیکھتے ہیں۔ یہ بزعم خویش ترقی و تجدید کے سہارے پر ان مناہج میں تبدیلی اور ترمیم کے لیے طوطوں جیسی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔ آج بکثرت لوگ زمانے کے سامری کے جادو کا شکار ہوچکے ہیں، اور ان کے بچھڑے، جن کی یہ پوجا کر رہے ہیں، وہ نووارد ثقافتیں اور خود غرض افکار ہیں۔ ارض حرمین کی ندا: ان اندھیرے حالات کے سمندر میں ارض رسالت و ہدایت حرمین و شریفین کی۔ اﷲ ان کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ مقدس دھرتی سے یہ گونج دار آواز بلند ہو رہی ہے، جو اس بات کا اعلان کر رہی ہے کہ دین اور عقیدے پر کوئی سودے بازی نہیں، الحمد ﷲ اس سے غیرتمند مسلمانوں کے سینوں کو
Flag Counter