Maktaba Wahhabi

539 - 523
یحج کیما یغفر اللّٰه ذنبہ ویرجع قد حُطت علیہ ذنوب ’’حج تو وہ اس لیے کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ بخش دے لیکن جب وہ حج کر کے واپس آتا ہے تو اس پر گناہوں کا بوجھ ہوتا ہے۔‘‘ اے حاجی بھائی! مناسک حج کے احکام سیکھ، اور جس بات میں کوئی اشکال ہو اس کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے ہی اہل علم سے پوچھ۔ زیارت قبرِ نبوی حج کا حصہ نہیں: مسلمانو! یہاں اس بات کو جاننا بھی از حد ضروری ہے کہ بہت سارے حاجی حضرات یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں قبر نبوی کی زیارت کرنا حج کے لوازمات سے ہے جبکہ یہ بات بالکل غلط ہے۔ یہ زیارت لوازماتِ حج میں سے ہے نہ اس کا اس کے ساتھ کوئی تعلق ہی ہے، لہٰذا یہ واجب نہیں۔ اس سلسلے میں جتنی بھی احادیث بیان کی جاتی ہیں وہ سب کی سب جھوٹی اور خود ساختہ ہیں۔ ثقہ محدثین کے ہاں ثابت نہیں۔[1] جس طرح روایت کیا جاتا ہے کہ: ( من حج فلم یزرني فقد جفاني )) [2] ’’جس نے حج کیا اور میری زیارت نہ کی تو اس نے میرے ساتھ زیادتی کی۔‘‘ زیارت مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے آداب: اے زیارت کرنے والے محترم بھائی! اے محبوب سبحانی کی زیارت کا عزم رکھنے والے! تمھیں اس مدینہ طیبہ کی زیارت مبارک ہو جو ایمان کا قلعہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کا گھر ہے، میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں، لیکن تمھیں ضرور بالضرور اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ جو زیارت کی نیت رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ صرف مسجد نبوی شریف کی زیارت کا ارادہ رکھے۔ اس کے لیے وقت کی کوئی پابندی نہیں، اور وہاں نماز پڑھنے کی نیت سے جائے، اس کے بعد بڑے ادب اور احترام کے
Flag Counter