Maktaba Wahhabi

217 - 612
چوتھا خطبہ عفت و پاکدامنی کی برکات اور زنا کے خطرات امام و خطیب : فضيلة الشيخ حسين بن عبد العزيز آل شيخ حفظه اللّٰه حمد و ثنا کے بعد! دینِ اسلام ہر خیر اور بہتری کو شامل اور تمام اعلی امور و فضائل کا ضامن ہے۔ اس نے تمام اخلاقِ کریمانہ کا حکم دیا ہے اور ہر بُری حرکت اور اخلاق باختگی سے منع کیا ہے، ہر اس کام کا حکم دیا ہے جو بندے کے ظاہری و باطنی حسن و جمال میں اضافہ کرے اور ہر اس فعل سے اسے روک کر دور کر دیا ہے، جو اس کی شان اور قدر و منزلت میں کمی کا باعث ہوسکتا ہے، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: (( اِنَّ اللّٰہَ کَرِیْمٌ یُحِبُّ الْکُرَمَائَ، یُحِبُّ مَعَالِيَ الْأُمُوْرِ وَ یَکْرَہُ سَفَاسِفَھَا )) [1] ’’اللہ عز وجل خود کریم ہے اور کریمانہ اخلاق والوں کو پسند فرماتا ہے۔ وہ اعلی صفات کو پسند کرتا اور رذیل عادات کو ناپسند کرتا ہے۔‘‘ عفت اور پاکدامنی: یہی وجہ ہے کہ اسلام کے مقاصد اور اس کے اغراض و اہداف میں یہ بات شامل ہے کہ دلوں میں طہارت و پاکیزگی پیدا کی جائے اور انسانی معاشروں میں اعلی اخلاق و کردار اور اچھے اعمال و خصائل کی تخم ریزی کی جائے، رذیل حرکتوں، قبیح عادتوں اور مہلک کبیرہ گناہوں سے انھیں دور رکھا جائے۔ انھی بنیادی اغراض ومقاصد کے پیشِ نظر اسلام چاہتا ہے کہ لوگ حیوانی انداز کی شہوت رانی اور شیطانی اخلاق و کردار سے دور رہیں، چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿وَلْیَسْتَعْفِفِ الَّذِیْنَ لاَ یَجِدُوْنَ نِکَاحًا حَتّٰی یُغْنِیَھُمُ اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہٖ﴾ [النور: ۳۳]
Flag Counter