Maktaba Wahhabi

256 - 612
ایک طوفانِ بد تمیزی: مسلمانو! اعداے دین اور دشمنانِ اسلام اپنی تمام ترمصنوعات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے لاؤ لشکر کے ساتھ اسلام اور اہلِ اسلام کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں اور انھوں نے مسلمانوں کے ممالک پر مغربی عقائد و افکار کی یلغار کر دی ہے، تاکہ وہ ان پر اپنا مضبوط قبضہ جما سکیں اور ان کی اسلامی زندگی کا رخ موڑ کر انھیں مغربی زندگی کی راہ پر لگا سکیں۔ ان کی زبانِ حال و قال دونوں ایک ہی راگ الاپ رہی ہیں: ’’شراب و شباب امتِ محمدیہ ۔علی صاحبہا الصلاۃ والسلام۔ میں وہ تباہی و بربادی مچا سکتے ہیں جو توپوں کے بڑے بڑے گولے بھی نہیں کرسکتے۔ انھیں مال و دولت کی ہوس اور شہوت پرستی کے سمندر میں غرق کر دو۔‘‘ اس غرض کے لیے انھوں نے تمام بلادِ اسلامیہ کا اپنے ذرائعِ ابلاغ سے محاصرہ کر رکھا ہے، سیٹلائٹ چینلز اور انٹر نیٹ ہے جو شیطانی شہوت رانی کا سیلاب امڈائے چلے جا رہے ہیں۔ وہاں سے ایسا جان لیوا زہر اگل رہے ہیں جو عزت و شرف اور عفت وپاکدامنی کی دھجیاں بکھیرے چلا جارہا ہے۔ مکر و فریب اور شر و فساد کا ایک طوفانِ بد تمیزی برپا ہے جس سے ہماری موجودہ نسل دو چار ہے، جس کی اخلاقی بیخ کنی کی جا رہی ہے، ان کے جنسی جذبات کو بھڑکایا جا رہا ہے، ان کی صفوں میں ذلالت و کمینگی کے بیج بوئے جا رہے ہیں اور نوجوان نسل کو اس اخلاقی حملے نے اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ وہ ہر جائز و ناجائز طریقے سے جنسی جذبات کو بھڑکانے والے ذرائع کے پیچھے پاگل ہوئے جارہے ہیں۔ ان حرام ومنکر اشیا سے اس وقت مسلمانوں کی مارکیٹیں بھری پڑی ہیں۔ والعیاذ باﷲ حجاب اور مسلمان خاتون: حسد و حقد اور بغض و عناد سے پھٹتے دلوں کے مالک یہود و نصاریٰ کے ان حملوں سے خاتونِ مسلم کا نقاب و حجاب اور جلباب و پردے کی چادر و چار دیواری بھی نہیں بچ پائی۔ فیشن شوز، عریاں فیشنی لباس اور ماڈل ہاؤسز وغیرہ نے خاتونِ مسلم کو بھی ورغلایا اور بہکایا ہے اور مرد و زن کے اختلاط پر لگا دیا ہے، اس کی عزت و شرف کو مٹی میں ملا کر اس کی عفت وعصمت کو داغدار کر دیا ہے اور انتہائی گمراہ کن ایڈور ٹائزنگ پروگراموں کے ذریعے مسلمانوں کو ان ممالک کی سیرو تفریح کے لیے برانگیختہ
Flag Counter