Maktaba Wahhabi

31 - 612
ائمہ و خطباے حرم (مدینہ منورہ) خطباتِ حرمین شریفین کے سلسلے میں خطباتِ مدینہ منورہ کی اس جلد میں جن ائمہ و خطباے کرام کے خطباتِ جمعہ شامل ہیں، یہاں پر ان کا مختصر تذکرہ پیشِ خدمت ہے۔ (1) فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر علی بن عبد الرحمن الحذیفی حفظہ اللہ نام و نسب اور ولادت: علی بن عبد الرحمن بن علی بن احمد الحذیفی العامری۔ آپ آلِ حذیفہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے جنوب میں واقع ایک بستی قرنِ مستقیم میں یکم رجب ۱۳۶۶ھ = ۲۲ مئی ۱۹۴۷ء کو آپ کی ولادتِ با سعادت ہوئی۔ حصولِ تعلیم: آپ کا تعلق ایک دینی گھرانے سے ہے۔ آپ کے والد سعودی فوج میں امامت اور خطابت کے منصب پر فائز تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنی بستی کے سکول میں حاصل کی اور ناظرہ قرآنِ مجید الشیخ محمد بن ابراہیم الحذیفی سے پڑھا۔ اسی دوران میں آپ نے قرآنِ مجید کے چند پارے اور بعض دینی علوم کے مختصر رسائل حفظ کر لیے۔ بعد ازاں ۱۳۸۱ھ میں بلجرشی کے ایک پرائیویٹ سکول میں مڈل تک تعلیم مکمل کی، پھر آپ نے ۱۳۸۳ھ میں بلجرشی ہی کے معہد علمی میں داخلہ لیا اور ۱۳۸۸ھ میں مرحلہ ثانویہ کی تکمیل کی، پھر آپ نے ۱۳۸۸ھ میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض کے کلیہ شریعہ میں داخلہ لیا اور ۱۳۹۲ھ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ فراغت کے بعد آپ نے معہد علمی بلجرشی میں تدریس کا آغاز کیا اور مختلف علوم و فنون عقیدہ، تفسیر، صرف و نحو کے اسباق پڑھائے اور اس کے ساتھ ہی بلجرشی کی جامع مسجد میں امامت و خطابت کی ذمے داری نبھائی۔ بعد ازاں آپ نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ ازہر میں
Flag Counter