Maktaba Wahhabi

382 - 612
تعالیٰ کسی مٹی گارھے کے گھر یا بالوں وغیرہ سے بنائے ہوئے خیمے کو نہیں چھوڑے گا بلکہ ہر جگہ اس دین کو داخل کرے گا، معزز آدمی کو عزت دے کر اور ذلیل آدمی کو ذلت دے کر، ایسی عزت کہ جس سے اﷲ اسلام کو معزز کرے گا اور ایسی ذلت جس سے اﷲ تعالیٰ کفر کو ذلیل کرے گا۔‘‘ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إِنَّ اللّٰہَ زَویٰ لِيَ الْأَرْضَ، فَرَأَیْتُ مَشَارِقَھَا وَمَغَارِبَھَا، وَإِنَّ أُمَّتِيْ سَیَبْلُغُ مُلْکُھَا مَا زُوِيَ لِيْ مِنْھَا )) [1] ’’اﷲ نے پوری زمین کو میرے لیے سمیٹ کر میرے سامنے رکھ دیا، حتی کہ میں نے اس کے مشرق و مغرب سب دیکھ لیے، میری امت اس پوری زمین کے تمام حصوں میں حاکم بن کر پھیل جائے گی، جو سمیٹ کر مجھے دکھائی گئی ہے۔‘‘ نیز ارشاد فرمایا ہے: (( لَا تَزَالُ طَائِفَۃٌ مِّنْ أُمَّتِيْ قَائِمَۃً بَأَمْرِ اللّٰہِ، لَا یَضُرُّھُمْ مَنْ خَذَلَھُمْ وَ خَالَفَھُمْ، حَتّٰی یَأْتِيَ أَمْرُ اللّٰہِ وَھُمْ ظَاھِرُوْنَ عَلَی النَّاسِ )) [2] ’’میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ اس دینِ حق پر قائم رہے گی، انھیں کوئی بدخواہ نقصان نہیں پہنچا سکے گا، اور قیامت آ جانے تک وہ لوگوں پر غالب و فتح مند رہیں گے۔‘‘ دین کی طرف رجوع: امتِ اسلامیہ! آج جبکہ مصائب و مشکلات کا دور ہے، حاسدوں نے پورے عالم کو اچک لیا ہوا ہے، عزت و کرامت چِھن چکی ہے، حقوق پر ڈاکا ڈالا جا چکا ہے، ممالکِ اسلامیہ سے اراضی مقدسہ غصب کی جا چکی ہیں، حادثات اور بحرانوں کے اس زمانے میں مسلمانوں کو اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ وہ اپنے دین کی طرف رجوع کریں اور بہ نظرِ غائر دیکھیں کہ ہم سے کہاں کہاں خلل و خطا واقع ہوئی اور ہم کہاں کہاں پِھسلے ہیں؟ ان کوتاہیوں اور فساد و بگاڑ کی اصلاح کریں اور باہم دو
Flag Counter