Maktaba Wahhabi

517 - 612
پانچواں خطبہ مصائب و مشکلات کے اسباب اور ان کا حل امام و خطيب :فضيلة الشيخ علي بن عبد الرحمن الحذيفي حفظه اللّٰه حمد و ثنا کے بعد: مسلمانو! اللہ تعالیٰ کا حقیقی تقویٰ اختیار کرو اور اسلام کے مضبوط کڑے کو تھامے رکھو، اللہ تعالیٰ کا تقویٰ تمھاری دنیا و آخرت کی بھلائی کا ضامن ہے۔ سننِ الٰہیہ اور نظامِ ربانی: اللہ کے بندو! اس کائنات کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ کا ایک خاص نظام ہے جس میں کوئی تغیر و تبدل نہیں آتا۔ وہ تمام بنی بشر پر جاری ہے اور تمام مخلوقات پر نافذ ہے ، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاہے: ﴿ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰہِ تَبْدِیْلًا وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰہِ تَحْوِیْلًا﴾ [فاطر: ۴۳] ’’تو اللہ کی عادت میں ہرگز تبدیلی نہ پاؤ گے اور اللہ کے طریقے میں کبھی تغیر نہ دیکھو گے۔‘‘ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے: 1۔اللہ کی سنن اور اس کے نظام میں سے ایک بات یہ بھی ہے کہ جو خیر کی تخم ریزی کرتا ہے وہ خیر ہی کا پھل پاتا ہے اور جو شر کا بیج بوتا ہے وہ شر ہی کی فصل پاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے : ﴿ فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہٗ . وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ﴾ [الزلزال: ۷، ۸] ’’ جس نے ذرہ بھر بھی بھلائی کی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ بھر بھی برائی کی وہ اسے پالے گا۔‘‘ 2۔یہ بھی اللہ کی سنن اور طریقوں میں سے ہے کہ جس نے دنیا اور اس کی متاع کوپانے کے
Flag Counter