Maktaba Wahhabi

629 - 612
نیاز ہے جو ساری مخلوقات کی تمام ضرورتیں پوری کرتا ہے، ناپسندیدہ چیزوں سے انھیں اپنی پناہ دیتا ہے اور مشکلات و مصائب کے وقت ان کی مدد کرتا ہے، اس کے بعد کسی حاجی کے لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ ان عبادات اور حقوق اللہ یعنی استعانت و مدد طلبی، ذبح و قربانی اور نذر وغیرہ کسی غیر اللہ کے لیے بجا لائے؟ جو شخص حج کرکے بھی ایسے شرکیہ افعال اور قبیح اعمال سے باز نہیں آتا اس کا حج بھی کیا ہے؟ ضعیف الاعتقادی: مسلمانو! اس شخص کا حج کیا ہے جو واپس لوٹ کر شعبدہ بازوں اور جادوگروں کے پاس جاتا ہے اور فال نکالنے، ستارہ شناسی کرنے اور علمِ نجوم کا دعوی کرنے والوں کے پاس جا نکلتا ہے؟ درختوں سے تبرک حاصل کرتا پھرتا ہے؟ پتھروں کو چھوتا اور تعویذ گنڈے کرواتا اور باندھتا ہے؟ مسلمانو! اس شخص پر حج کا کیا اثر ہوا جو حج کے بعد آکر نمازوں کو ضائع کرتا ہے؟ زکات ادا نہیں کرتا؟ سود خوری و رشوت ستانی کرتا ہے؟ منشیات بیچتا اور استعمال کرتا ہے؟ قطع رحمی کرتا اور ہلاکت خیز گناہوں کا ارتکاب کرتا پھرتا ہے؟ حجاج بیت اللہ مسلمانو! جنھوں نے دورانِ حج احرام کی پابندیوں کو نبھایا! بعض پابندیاں ہمیشہ کے لیے بھی ہیں، جو سالہا سال اور عمر بھر کے لیے ہیں، ان کی خلاف ورزی کرنے سے بلکہ ان کے نزدیک آنے سے بھی بچو، کیونکہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ تِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ فَلَا تَعْتَدُوْھَا وَ مَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰہِ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴾ [البقرۃ: ۲۲۹] ’’یہ اللہ کی بنائی ہوئی حدود ہیں اور جس نے اللہ کی حدود سے تجاوز کیا وہی لوگ ظلم کرنے والے ہیں۔‘‘ مغربی افکارِ باطلہ: مسلمانو! اے وہ شخص جس نے اداے حج میں اللہ تعالیٰ کی ندا پر لبیک کہا! اب تم کسی ایسی دعوت، اصول، مذہب یا ندا پر کیسے لبیک کہو گے جو اللہ کے دین اور اس کی شریعت کے سراسر منافی ہے؟ جس نے حج میں نداے الٰہی پر لبیک کہا، وہ اب شریعتِ الٰہیہ کے سوا کسی دوسرے قانون سے کیسے فیصلے کروائے گا؟ اللہ کے سوا کسی دوسرے کے حکم کی اطاعت کیسے کرے گا؟ اس کے پیغام کے
Flag Counter