Maktaba Wahhabi

639 - 612
اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل شدہ شریعت سے کفر کیا۔‘‘ جس نے جادوگروں سے کسی دوسرے کے خلاف کوئی مکر و فریب کرنے کا مطالبہ کیا، اس کا وبال خود اس مطالبہ کرنے والے ہی پر آئے گا، چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ وَ لَا یَحِیْقُ الْمَکْرُالسَّیِّیُٔ اِلَّا بِاَھْلِہٖ﴾ [الفاطر: ۴۳] ’’بری چالیں اپنے چلنے والے ہی کو لے ڈوبتی ہیں۔‘‘ اندھیرے کو اندھیروں سے دور نہیں کیا جا سکتا، بلکہ جادو کی تاریکیوں کو قرآن کے نور سے دور کیا جا سکتا ہے نہ کہ ویسے ہی جادو کی تاریکیوں سے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ﴾ [الإسراء: ۸۲] ’’ہم اس قرآن میں وہ کچھ نازل کررہے ہیں جو ماننے والوں کے لیے شفا و رحمت ہے۔‘‘ تحفظِ عقیدہ: اے مسلمان! اپنے عقیدے کا تحفظ کرو، یہ آپ کا سب سے نفیس ترین مال اور سب سے قیمتی خزانہ ہے۔ شرک نورِ فطرت کو بجھا دیتا ہے ، یہ شقاوت و بدبختی کا سبب ہے اور دشمنوں کا تسلط جما دیتا ہے۔ ارشادِ الٰہی ہے : ﴿ فَاسْتَمْسِکْ بِالَّذِیْٓ اُوْحِیَ اِِلَیْکَ اِِنَّکَ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ . وَاِِنَّہٗ لَذِکْرٌ لَّکَ وَلِقَوْمِکَ وَسَوْفَ تُسْئَلُوْنَ﴾ [الزخرف: ۴۳، ۴۴] ’’تم بہرحال اس کتاب کو مضبوطی سے تھامے رہو جو وحی کے ذریعے سے تمھاری طرف بھیجی گئی ہے۔ یقینا تم سیدھے راستے پر ہو، حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب تمھارے لیے اور تمھاری قوم کے لیے ایک بہت بڑا شرف ہے اور عنقریب تم لوگوں کو اس کی جواب دہی کرنی ہوگی۔‘‘ نماز کی پابندی: مسلمانو! قیامت کے دن جس عمل کا حساب سب سے پہلے ہوگا، وہ ہے نماز۔ نماز باجماعت ادا کرنے میں سستی نہ کریں اور اللہ کی اطاعت پر سستی و کاہلی کو ترجیح نہ دیں، اللہ نے اپنے تعلق داروں اور نمازوں کی پابندی کرنے والوں کے لیے جو نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، ان سے اس کی برکتیں اور رحمتیں عام ہوں گی۔
Flag Counter