Maktaba Wahhabi

5 - 608
جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام الحمد للّٰہ حمد الشاکرین، والصلاۃ والسلام علی المبعوث رحمۃ للعالمین، نبینا محمد إمام الدعاۃ والمجاہدین ، وعلی آلہ الطیبین وأصحابہ الذین بذلوا أنفسھم ونفیسہم فی نصرۃ الدین ، ومن سلک مسلکہم ودعا إلی سبیل المؤمنین وتبعہم بإحسان إلی یوم الدین ۔ و بعد ۔ دعوت الی اللہ اور تبلیغ دین ایک مبارک اور عظیم مشن ہے ۔یہ انبیاء علیہم السلام کی بعثت کا بنیادی مقصد اور بند گان رب العالمین کے ساتھ ہمدردی اور خیر خواہی کا سب سے اہم اور افضل ذریعہ اور وسیلہ ہے۔ارشاد باری تعالی ہے: {کُنتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنکَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّٰہِ}[1] ’’(اے اہل ایمان!) تم سب سے بہتر امت ہوجو کہ نیک کام کرنے کو کہتے ہو اور بُرے کاموں سے منع کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو۔‘‘ ور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :(( مَنْ دَلَّ عَلٰی خَیْرٍ فَلَہُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِہٖ[2])) ’’جس شخص نے نیکی کی طرف کسی کی راہنمائی کی ‘اسے بھی نیکی کرنے والے کے برابر اجرو ثواب ملے گا۔‘‘ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: (( فَوَ اللّٰہِ لَأَنْ یَہْدِیَ اللّٰہُ بِکَ رَجُلاً وَاحِدًا خَیْرٌ لَّکَ مِنْ حُمُرِ النَّعَمِ [3])) اللہ کی قسم! اگر آپ کے ذریعے اللہ تعالی نے ایک آدمی کو بھی ہدایت عطا کردی تو آپ کے لئے (یہ عمل)سرخ اونٹوں سے بہتر ہو گا۔‘‘ اس لئے میرے قابل قدر بھائی وہ خطباء و دعاۃ لا ئق صد تحسین ہیں جو اس پر فتن دور میں دعوت الی اللہ کا عظیم فریضہ سر انجام دے رہے اور بزم عالم میں کتاب وسنت کی شمع کو فروزاں کئے ہو ئے ہیں ۔اور شب وروزلو گوں کے عقائد واعمال کی اصلاح کیلئے مصروف عمل ہیں۔اللہ تعالی ان کی جہود میں برکت پیدا کرے اور ان کی مساعیء جمیلہ کو شرف قبو لیت سے نوازے ۔ آمین!
Flag Counter