Maktaba Wahhabi

314 - 608
ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام اہم عناصر خطبہ : 1۔کسی ایک رات کو عبادت کیلئے خاص کرنا درست نہیں ہے 2۔ماہِ شعبان کے روزوں کے فضائل 3۔شعبان کی پندرھویں رات کی فضیلت 4۔ شبِ برات کے متعلق جھوٹی اور من گھڑت احادیث 5۔ شب ِ برات میں کیا کرنا چاہئے ؟ 6۔کیا شعبان کی پندرھویں رات فیصلوں کی رات ہے ؟ پہلا خطبہ برادران اسلام!اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو صرف اپنی عبادت کیلئے پیدا کیاہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے : {وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلاَّ لِیَعْبُدُوْنِ }[1] ’’ میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ صرف میری عبادت کریں ۔‘‘ لیکن عبادت کیلئے زندگی کا کوئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی خاص مہینہ یا ہفتے کا کوئی خاص دن یا کوئی خاص رات متعین نہیں ہے کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے غفلت میں گذار دیا جائے ۔بلکہ جب انسان کی خلقت کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ وہاللہ تعالیٰ کی عبادت کرے تو سنِ بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک اسے ہر لمحہ عبادت میں گذارنا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَکُن مِّنَ السَّاجِدِیْنَ.وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتَّی یَأتِیَکَ الْیَقِیْنُ} [2] ’’ پس آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرتے رہیں اور سجدہ کرنے والوں میں شامل رہیں اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ پر موت آ جائے ۔ ‘‘ اور کامیاب انسان بھی وہی ہے جو عبادت ہی کو اپنی زندگی کا اصل مقصد تصور کرے ورنہ وہ انسان جو اللہ کی
Flag Counter