Maktaba Wahhabi

358 - 608
رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار اہم عناصر خطبہ : 1۔ ماہِ رمضان المبارک کا پانا نعمت ہے 2۔رمضان المبارک کی خصوصیات 3۔ رمضان المبارک میں ضروری اعمال : روزہ ۔ فضائل روزہ ۔ قیام ۔ صدقہ ۔ تلاوتِ قرآن دعا ، ذکر ، استغفار 4۔ آدابِ روزہ پہلا خطبہ برادرانِ اسلام ! اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ماہِ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اس لئے ہم سب کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں زندگی میں ایک بار پھر یہ مبارک مہینہ نصیب فرمایا۔ ایک ایسا مہینہ کہ جس میں اللہ تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے ، جہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کو جکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندوں کو اس طرح گمراہ نہ کر سکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے ۔ ایسا مہینہ کہ جس میں اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے ، جس میں خصوصی طور پراللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی مغفرت کرتا اور ان کی توبہ اور دعائیں قبول کرتا ہے … تو ایسے عظیم الشان مہینے کا پانا یقینا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس نعمت کی قدر ومنزلت کا اندازہ آپ اسی بات سے کر سکتے ہیں کہ سلف صالحین رحمہم اللہ چھ ماہ تک یہ دعا کرتے تھے کہ یا اللہ ! ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ نصیب فرما، پھر جب رمضان المبارک کا مہینہ گذرجاتا تو وہ اس بات کی دعا کرتے کہ اے اللہ ! ہم نے اس مہینے میں جو عبادات کیں تُوانھیں قبول فرما۔ کیونکہ وہ اس بات کو جانتے تھے کہ یہ مہینہ کس قدر اہم ہے ! [1] لہٰذا ہمیں بھی اس مہینے کو غنیمت سمجھتے ہوئے اس کی برکات سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور
Flag Counter