Maktaba Wahhabi

365 - 465
فرشتوں کی دعائیں پانے والے ! اہم عناصرِ خطبہ : 1۔فرشتے اللہ تعالی کی نورانی مخلوق 2۔فرشتوں کی مومنوں سے محبت 3۔فرشتوں کی مومنوں کیلئے دعائے رحمت ومغفرت 4۔فرشتے کن مومنوں پر نازل ہوتے اور کن کے ساتھ شریک ہوتے ہیں ؟ پہلا خطبہ محترم حضرات ! ٭ فرشتے اللہ تعالی کی نورانی مخلوق ہیں۔اور اللہ کے معزز بندے ہیں جیسا کہ باری تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ وَقَالُوْا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحَانَہُ بَلْ عِبَادٌ مُّکْرَمُوْنَ ٭ لَا یَسْبِقُوْنَہُ بِالْقَوْلِ وَہُمْ بِأَمْرِہٖ یَعْمَلُوْنَ ﴾ [1] ’’(مشرک لوگ) کہتے ہیں کہ رحمن اولاد والا ہے ! اس کی ذات پاک ہے، بلکہ وہ سب ( فرشتے )اس کے معزز بندے ہیں، کسی بات میں اللہ تعالیٰ پر سبقت نہیں لے جاتے، بلکہ اس کے فرمان پر کار بند ہیں۔‘‘ ٭فرشتے اللہ تعالی کی فرمانبرداری کرتے ہیں اور اس کی نافرمانی نہیں کرتے۔ اللہ تعالی ا ن کے متعلق فرماتا ہے : ﴿ لَا یَعْصُوْنَ اللّٰہَ مَا أَمَرَہُمْ وَیَفْعَلُوْنَ مَا یُؤمَرُوْنَ ﴾[2] ’’انھیں اللہ تعالیٰ جو حکم دیتا ہے، وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ انھیں جو حکم دیا جائے اسے بجالاتے ہیں۔‘‘ ٭ فرشتے اللہ تعالیٰ کیلئے مختلف قسم کی عبادات بجا لاتے ہیں مثلا دعا، تسبیح، رکوع، سجود، خوف، خشیت، محبت وغیرہ۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ یُسَبِّحُوْنَ اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ لَا یَفْتُرُوْنَ ﴾ [3] ’’وہ دن رات اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں،سستی اور کمی نہیں کرتے۔‘‘ آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم ( ان شاء اللہ ) یہ بیان کریں گے کہ مومنوں میں وہ کون خوش نصیب لوگ ہیں کہ جن پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ان کی مختلف عبادات میں شریک ہوتے ہیں اور ان کیلئے دعائے مغفرت
Flag Counter