Maktaba Wahhabi

414 - 465
اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور اہم عناصرِ خطبہ : a اللہ تعالی کی آیات یا آخرت کا انکار b مرتد ہونا c شرک کرنا d اللہ تعالی سےکفر کرنا e قرآن مجید کے کسی حکم کو نا پسند کرنا f اللہ کو ناراض کرنے والی باتوں کے پیچھے لگنا g اعتقادی نفاق h رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنا i رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے ادبی کرنا j ریاکاری k خلوت میں محرمات کا ارتکاب کرنا l نماز عصر کو دانستہ طور پر چھوڑنا m کاہنوں اور نجومیوں کے پاس جانا n اللہ کی قسم کھا کر یہ کہنا کہ فلاں آدمی کو اللہ معاف نہیں کرے گا o اللہ کے بندوں کی حق تلفی کرنا پہلا خطبہ محترم حضرات ! بعض امور ایسے ہیں کہ جو نیکیوں کو مٹا دیتے ہیں اور اعمال ِ صالحہ کو برباد کردیتے ہیں۔ایمان والے لوگ ایسے امور سے بچتے ہیں اور اپنے ایمان اور اعمالِ صالحہ کی حفاظت کرتے ہیں۔ آئیے آج کے خطبۂ جمعہ میں ایسے امور کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ ہم ایسے امور میں واقع نہ ہوں اور ہمارے اعمال محفوظ رہیں۔ 1۔اللہ تعالی کی آیات یا قیامت کے دن کا انکار کرنا جو شخص اللہ کی آیات کا انکار کردے، یا وہ قیامت کے دن سے منکر ہو جائے تو اس کے اعمال صالحہ کی اللہ تعالی کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿قُلْ ھَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًا ٭ اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُھُمْ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ ھُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّھُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا ٭ اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّھِمْ وَ لِقَآئِہٖ فَحَبِطَتْ اَعْمَالُھُمْ فَلَا نُقِیْمُ لَھُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَزْنًا ﴾[1] ’’آپ کہہ دیجئے کہ کیا ہم تمھیں ان لوگوں کے بارے میں خبر دیں جو اعمال کے لحاظ سے سب سے زیادہ خسارہ اٹھائیں گے ؟ یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کی دنیوی زندگی کی تمام تر کوششیں بیکار ہو گئیں اور وہ اسی گمان میں
Flag Counter