Maktaba Wahhabi

176 - 555
والدین سے حسن سلوک اہم عناصر خطبہ : 1۔قرآن مجید میں والدین سے حسن سلوک کی تاکید 2۔احادیث نبویہ میں والدین سے حسن سلوک کے فضائل 3۔ والدین کے حقوق پہلا خطبہ برادرانِ اسلام !آج کا خطبۂ جمعہ ’’ بر الوالدین‘‘ یعنی والدین کے ساتھ حسن سلوک کے متعلق ہے اور آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسلام میں والدین سے حسن سلوک کی شدید تاکید کی گئی ہے اور ان سے بد سلوکی کرنے سے منع کیا گیا ہے اور اولاد پر والدین کا حق اتنا بڑا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حق کے ساتھ والدین کا حق بیان کیا ہے اور اس نے والدین کے حق کو باقی تمام حقوق العباد پر ترجیح دی ہے ۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی والدین کی نافرمانی کرنے اور انہیں اذیت پہنچانے کو کبیرہ گناہ قرار دیا ہے … تو آئیے سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے والدین کے متعلق کیا حکم دیا ہے اور ان کے حقوق کی ادائیگی اور ان سے اچھا برتاؤ کرنے کی کس قدر شدید تاکید کی ہے ! قرآن مجید میں والدین سے حسن سلوک کا حکم اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کئی مقامات پر والدین سے اچھا برتاؤ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس بارے میں چند آیات آپ بھی سماعت فرمائیے: 1۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:﴿وَاعْبُدُوْا اللّٰہَ وَلَا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا وَّبِالْوَالِدَیْنِ إِحْسَانًا﴾[1] ’’ اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ اور والدین سے اچھا سلوک کرو ۔‘‘ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے اپنا حق ذکر فرمایا اور وہ ہے صرف اسی کی عبادت کرنا اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنانا ۔ اس کے بعد والدین کا حق ذکر فرمایا اور وہ ہے ان سے اچھا برتاؤ کرنا ۔ پھر اس کے
Flag Counter