Maktaba Wahhabi

347 - 555
یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب اہم عناصر خطبہ : ٭ یوم جمعہ کی اہمیت ٭ نمازِ جمعہ کی اہمیت اور فضیلت ٭آدابِ جمعہ ٭ جمعہ کیلئے جلدی آنے کا تاکیدی حکم ٭ تحیۃ المسجد ٭ خطبہ جمعہ کے دوران خاموش رہنے کا تاکیدی حکم ٭ جمعہ کے روز ایک مبارک گھڑی ٭نمازِ جمعہ کے بعد نمازِ سنت ٭ یومِ جمعہ کو روزہ کیلئے یا شبِ جمعہ کو تہجد کیلئے خاص کرنے کا حکم ٭ سورۃ الکہف کی تلاوت کی فضیلت ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود ٭نماز جمعہ کا پانا پہلا خطبہ برادران اسلام ! ہفتہ بھر کے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے ۔ اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ آج کے خطبہ میں ہم اس عظیم الشان دن کی اہمیت ، فضیلت اور اس کے احکام وآداب بیان کریں ۔ اللہ تعالیٰٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو سنت ِ نبویہ سے محبت کرنے اور اس کی پیروی کرنے کی توفیق دے ۔ یومِ جمعہ کی اہمیت اللہ تعالیٰ نے باقی امتوں کو اس دن کی برکات سے محروم رکھا ، صرف اِس امت پر اس نے خصوصی فضل وکرم فرمایا اور اس نے اس کی اس دن کی طرف راہنمائی فرمائی اور اسے اس کی برکات سے نوازا ۔ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( نَحْنُ الْآخِرُوْنَ السَّابِقُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ،بَیْدَ أَنَّہُمْ أُوْتُوْا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا وَأُوْتِیْنَاہُ مِنْ بَعْدِہِمْ،وَہٰذَا یَوْمُہُمُ الَّذِیْ فُرِضَ عَلَیْہِمْ فَاخْتَلَفُوْا فِیْہِ،فَہَدَانَا اللّٰہُ لَہُ،فَہُمْ لَنَا فِیْہِ تَبَعٌ، فَالْیَہُوْدُ غَدًا،وَالنَّصَارٰی بَعْدَ غَدٍ [1]))
Flag Counter