Maktaba Wahhabi

114 - 492
کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے ؟ اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ بنو آدم کو اللہ کی ’ہدایت ‘ پر عمل پیرا ہونے کا حکم 2۔ ’ ہدایت ‘ کیا ہے ؟ 3۔ صرف قرآن وسنت ہی کی اتباع کیوں ؟ 4۔ فہمِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی اہمیت 5۔ کتاب وسنت کو پڑھنا اور ان میں غور وفکر کرنا 6۔ بعض غلط نظریات اور ان کا رد پہلا خطبہ محترم حضرات ! اللہ رب العزت نے جب حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی بیوی حواء علیہا السلام کو جنت سے زمین پر اتارا تو ان کیلئے اور قیامت تک آنے والی ان کی اولاد کیلئے ایک نظام زندگی متعین کردیا۔اور یہ فیصلہ کردیا کہ بنو آدم میں سے جو اس کے وضع کردہ نظام کی پابندی کرے گا و ہ کامران وکامیاب ہو گا اور جو اس کی خلاف ورزی کرے گا وہ جہنم میں جائے گا۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:﴿ قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا ۖ فَاِمَّا یَاْتِیَنَّکُمْ مِّنِّیْ ھُدًی فَمَنْ تَبِعَ ھُدَایَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَ لاَ ھُمْ یَحْزَنُوْنَ٭ وَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَآ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ ﴾ ’’ پھر اگر میری طرف سے تمھارے پاس ہدایت آئے تو جو کوئی میری ہدایت کی اتباع کرے گا تو ایسے لوگوں کو کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہونگے۔اور جو انکار کریں گے اور ہماری آیات کو جھٹلائیں گے تو وہی اہل جہنم ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘[1]
Flag Counter