Maktaba Wahhabi

343 - 492
اپنے دشمن کو پہچانئے ! اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ شیطان کی انسان سے اعلانیہ دشمنی اور جنگ 2۔ شیطان کی اعلانیہ جنگ کا مقابلہ کیسے ؟ 3۔ شیطان کے متعلق بعض اہم حقائق 4۔ شیطان کیا چاہتا ہے ؟ 5۔شیطان کی چالیں 6۔شیطان کے شر سے بچنے کی تدبیریں پہلا خطبہ محترم حضرات ! کسی انسان سے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے۔ شیطان خودتو ہماری آنکھوں سے اوجھل ہے لیکن اس کی دشمنی اعلانیہ ہے۔یعنی اس نے اللہ تعالی کی قسم اٹھا کر کھلم کھلا اعلان کر رکھا ہے کہ میں بنو آدم کو ضرورگمراہ کروں گا۔ چنانچہ جب اللہ تعالی نے اسے حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے سجدہ کرنے کا حکم دیا اور اس نے تکبر کرتے ہوئے انکار کردیا تھا تو اللہ تعالی نے اسے ہمیشہ کیلئے اپنی رحمت سے دور کردیا اور اسے ملعون قرار دیتے ہوئے جنت سے نکال دیا۔تب اس نے کہا تھا:﴿ قَالَ اَرَئَیْتَکَ ھٰذَا الَّذِیْ کَرَّمْتَ عَلَیَّ لَئِنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ لَاَحْتَنِکَنَّ ذُرِّیَّتَہٗٓ اِلَّا قَلِیْلًا ﴾ ’’ اس نے کہا:بھلا دیکھ جس کو تو نے مجھ پر فوقیت دی ہے اگر تو مجھے قیامت تک مہلت دے تو میں چند لوگوں کے سوا اس کی تمام تر اولاد کو لگام ڈالے رکھوں گا۔‘‘[1] اس کے جواب میں اللہ تعالی نے فرمایا: ﴿قَالَ اذْھَبْ فَمَنْ تَبِعَکَ مِنْھُمْ فَاِنَّ جَھَنَّمَ جَزَآؤُکُمْ جَزَآئً مَّوْفُوْرًا﴾
Flag Counter