Maktaba Wahhabi

406 - 492
سنگدلی اور نرم دلی:اسباب وعلاج اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ دل اعضاء کا بادشاہ 2۔ دل ایمان کا محل اور اللہ تعالی کی نظر کا مرکز 3۔ سب سے افضل دل کونسا ؟ 4۔سنگدلی کے اسباب 5۔ رقت ِ قلب کے اسباب پہلا خطبہ محترم حضرات ! کہا جاتاہے کہ دل اعضاء کا بادشاہ ہے اور باقی اعضاء اس کی فوج ہیں جو اس کی اطاعت کرتے ، اس کے احکام پر عمل درآمد کرتے ہیں اور اس کی نافرمانی نہیں کرتے۔ اگر بادشاہ صالح ہو تو اس کی فوج بھی صالح ہوتی ہے۔اور اگر بادشاہ فاسد ہو تو اس کی فوج بھی اُسی کی طرح فاسد ہوتی ہے۔جبکہ اللہ تعالی کے ہاں صرف اطاعت گزار دل ہی کام آئے گا۔باری تعالی کا فرمان ہے: ﴿ یَوْمَ لاَ یَنْفَعُ مَالٌ وَّلاَ بَنُوْنَ ٭ اِِلَّا مَنْ اَتَی اللّٰہَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ ﴾ ’’ اُس دن نہ مال کام آئے گا اور نہ بیٹے۔سوائے اس شخص کے جو اللہ کے پاس اطاعت گزار دل لے کر آئے گا۔‘‘[1] اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (أَلا وَإِنَّ فِیْ الْجَسَدِ مُضْغَۃً إِذَا صَلُحَتْ صَلُحَ لَہَا سَائِرُ الْجَسَدِ ، وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہُ ، أَلا وَہِیَ الْقَلْبُ)
Flag Counter