Maktaba Wahhabi

425 - 492
نماز میں نمازیوں کی اخطاء اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ نمازیوں کے لباس میں اخطاء 2۔ نمازیوں کی جائے نماز میں اخطاء 3۔ نمازیوں کی نماز میں اخطاء 4۔ نمازیوں کی نماز با جماعت میں اخطاء پہلا خطبہ محترم حضرات ! نماز دین ِ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے۔اور عبادات میں سب سے اہم عبادت ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے باقی تمام عبادات کی فرضیت ومشروعیت زمین پر نازل کی اور جب نماز کی باری آئی تو اس نے اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پاس بلایا اور وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت پر نمازوں کو فرض کیا۔اور نماز کی اہمیت اور قدر ومنزلت کے پیش نظر قیامت کے روز سب سے پہلے اسی نماز کا حساب لیا جائے گا۔اور اسی کی بناء پر انسان کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حریب بن قبیصہ رحمہ اللہ(جو ایک تابعی ہیں وہ)بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا تو میں نے دعا کی کہ(اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِی جَلِیْسًا صَالِحًا)’’ اے اللہ ! مجھے کسی اچھے ساتھی کے ساتھ بیٹھنے کا موقع دے۔‘‘ چنانچہ مجھے جناب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا۔میں نے ان سے کہا کہ میں نے اللہ تعالی سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے کسی اچھے ساتھی کے ساتھ بیٹھنے کا موقع دے۔تو آپ سے گزارش ہے کہ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو ، شاید اللہ تعالی اس کے ذریعے مجھے فائدہ پہنچائے۔تو انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کا یہ ارشاد سنا تھا کہ
Flag Counter