Maktaba Wahhabi

54 - 492
اسلام دین ِ رحمت ہے(۲) اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں 2۔ رحمت ِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے متعدد پہلو 3۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب کیلئے رحمت بنے 4۔ رحمت ِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور جہاد بالسیف ! پہلا خطبہ محترم حضرات ! پچھلے خطبۂ جمعہ میں ہم نے عرض کیا تھا کہ اسلام دین ِ رحمت ہے۔کیونکہ ایک تو اس دین کو بھیجنے والا وہ ہے جو ارحم الراحمین ہے اور اس سے بڑا رحم کرنے والا کوئی نہیں۔دوسرا اس لئے کہ اس نے یہ دین جس شخصیت کے ذریعے ہماری طرف بھیجا ہے وہ رحمۃ للعالمین ہیں۔ہم نے ’ارحم الراحمین ‘ کے حوالے سے چند گزارشات قرآن وحدیث کی روشنی میں عرض کی تھیں۔آج کے خطبۂ جمعہ میں اس موضوع کے دوسرے پہلو ، یعنی رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں چند گزارشات پیش خدمت ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں اللہ تعالی ’ ارحم الراحمین ‘ ہے تو اس نے جس شخصیت کو اپنا پیغمبر بنا کر بھیجا اسے اس نے ’ رحمۃ للعالمین ‘ بنایا اور اس کے ذریعے دنیا بھر کو پیغامِ رحمت دیا۔لہذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی سرا پا رحمت ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دین ِرحمت کے ساتھ مبعوث کئے گئے ہیں ، آپ (رؤفٌ رَّحیم)ہیں اور اللہ تعالی کی طرف سے پوری دنیا کیلئے رحمت بنا کربھیجے گئے ہیں۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿ وَ مَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْنَ﴾
Flag Counter